درس نظامی کے بارے میں معلومات درکار ہیں

طاہر شیخ

وفقہ اللہ
رکن
سلام مسنون !

میرا تعلق لاہور سے ہے اور میرا ارادہ درس نظامی کرنے کا ہے
مجھے اس بانت معلومات چاہیے

ادارہ کون سا ٹھیک ہے ؟
اور اس کا
طریقہ کار
داخلہ
رجسٹریشن
دورانیہ
سلیبس
فیس

اور اگر کسی ادارے سے نا کرنا چاہوں تو کیا ایسا ممکن ہے
 

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
میرے ذہن میں یہ نام آرہے ہیں۔

۱۔مدرسہ عربیہ رائیونڈ

۲۔ جامعہ اشرفیہ لاہور
http://www.jamiaashrafia.org/
۳۔ جامعہ مدنیہ جدید لاہور
http://www.jamiamadniajadeed.org/
4-جامعہ مدنیہ کریم پارک لاہور میں پہلے والا ہے
http://www.jamiamadania.com/

باقی تفصیلات کا مجھے علم نہیں ۔ ان سائٹوں پہ فون نمبرز موجود ہیں ۔ان سے پتہ کر لیں ۔
اور البتہ مدرسہ عربیہ رائیونڈ کے بارے میں اگر کسی بھائی کو تفصیل معلوم ہو تو وہ بتا دے ۔ جزاکم اللہ۔
 

پیامبر

وفقہ اللہ
رکن
محترم خوش آمدید۔ بہت زیادہ دیری کے لئے معذرت چاہتا ہوں۔
میں چونکہ کراچی میں ہوتا ہوں تو لاہور کا علم نہیں ہے۔
آپ مدارس کے بارے اسٹڈی کرلیں۔
البتہ داخلہ کا طریقہ کار تقریباً تمام مدارس میں یکساں ہوتا ہے۔
داخلوں کا آغاز عموماً رمضان کے 10 دن بعد ہوتا ہے۔
آپ ضروری ڈاکیومنٹس کے ساتھ مطلوبہ ادارے جاتے ہیں۔وہاں آپ سے کاغذات وصول کئے جاتے ہیں اور ٹیسٹ تاریخ دی جاتی ہے۔
آپ ٹیسٹ دیتے ہیں اور مطلوبہ کرائیٹیریا پر پورے اتریں تو آپ کا داخلہ ہوجاتا ہے۔
most simplest method ever in the world :)

مدرسہ کی رجسٹریشن کے ساتھ آپ وفاق المدارس (بورڈ جو پورے پاکستان کے مدارس کے امتحان لیتا ہے) میں بھی رجسٹریشن ہوتی ہے، یہ ایک دفعہ ہوتی ہے۔ البتہ ہر سال داخلہ بھیجنا ہوتا ہے الگ الگ گریڈز کے لئے۔یہ کام آپ کا مدرسہ ہی کرتا ہے، آپ کو اس کے لئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس کی فیس معمولی ہے۔ جو آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ نصاب کی معلومات بھی آپ کو اسی ویب سائٹ سے مل جائیں گی۔

دورانیہ آٹھ سال ہے۔

سلیبس کے لئے مذکورہ ویب سائٹ دیکھیے۔
http://wifaqulmadaris.org/

عموماً بلکہ 99.99 فیصد مدارس درس نظامی کے لئے کوئی Fee وصول نہیں کرتے۔

@طاہر شیخ
 
Top