اس واقعہ کی تلاش ھے

bilal palanpuri

وفقہ اللہ
رکن
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.

مندرجہ زیل واقعہ میں بھت دنوں سے تلاش کررھا ھوں اور کئ مرتبہ بیانات میں بھی سنا ھے لیکن کسی کتاب میں مجھے نھیں ملا برائے کرم آپ حوالہ بھیجیں اللہ آپکو بھت بھت جزائے خیر عطاء فرما یں


ایک بوڑھی عورت کا قصہ مشہور ہے وہ ہر روز آپ :drood: پر کوڑا کرکٹ پھینکا کرتی تھی‘ ایک دن حضور :drood: اس کے مکان کے پاس سے حسب معمول گزرے تو آپ :drood: پر کسی نے کوڑا نہ پھینکا تو آپ :drood: نے محلہ والوں سے دریافت کیا کہ فلاں مائی خیریت سے تو ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ وہ تو بیمار ہے‘ آپ :drood: یہ سنتے ہی صحابہ کرام کو ساتھ لے کر اس بڑھیا کی تیمار داری کے لئے اس کے گھر چلے گئے‘ مائی نے دیکھا کہ یہ وہی شخص ہے جس پر میں روزانہ کوڑا پھینکا کرتی تھی مگر وہ برا ماننے اور کچھ کہنے کے بجائے خاموشی اور شرافت سے برداشت کرکے چلاجاتا تھا اور آج وہی میری تیمارداری کے لئے آگیا ہے‘ یہ دیکھ کروہ بہت متأثر ہوئی اور یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی کہ یہ عام انسان نہیں‘ واقعی خدا کا پیغمبر ہے‘اسے اپنی غلطی کااحساس ہوگیا‘اس نے حضور : سے معافی مانگی اور آپ پر ایمان لے آئی‘


محمد بلال پالنپوری
 
Top