شیخ شعیب الارناؤط انتقال کرگئے

جمشید

وفقہ اللہ
رکن
عالم اسلام کے مشہور محقق شیخ شعیب الارناؤط کا بروز جمعہ انتقال ہوگیاہے،شیخ شہرت سے دور ونفور تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی تراث اسلامی کی تحقیق میں گزاردی، اللہ ان کو جواررحمت میں جگہ دے، انہوں نے تنہاایک اکیڈمی کا کام کیاہے ان کی تحقیق نہایت اعلیٰ درجہ کی رہی ہے اور چاہے وہ دمشق میں رہے ہوں یاپھر عمان میں ،انہوں کے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اورنہی معیار پر مقدار کو ترجیح دی، اللہ ان کی مغفرت فرمائے اورہمیں ان کا نعم البدل عطافرمائے۔
یہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ الغزالی فورم پر جہاں علماء کی ایک کھیپ موجود ہے اور شاید ہی کوئی عالم شعیب الارنائوط کے نام اورکام سے ناواقف ہو، کسی نے اس جانب توجہ نہیں دی، اپنےبزرگوں کو یاد کرنا، ان کیلئے دعاکرنا اوران کی خدمات سے استفادہ کرنا نہ صرف سعادت ہے بلکہ شرافت بھی ہے۔
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
واقعی:اپنےبزرگوں کو یاد کرنا، ان کیلئے دعاکرنا اوران کی خدمات سے استفادہ کرنا نہ صرف سعادت ہے بلکہ شرافت بھی ہے۔
 

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
انا لله و انا اليه راجعون.

شیخ شعیب الارنؤوطؒ اس لحاظ سے بہت قابل توجہ اور اہم شخصیت ہیں کہ تمام مسالک کے لوگوں میں یکساں مشہور ہیں ۔

اور تحقیقات میں معتدل رویہ کے مالک رہے ہیں۔

اگرچہ شیخ البانی مرحوم نے ان کو بھی حزب میں بند کرنے کی سعی کی اورسلفیوں کا مخالف۔۔ متعصب حنفی تک كہہ دیا ۔ اس کی بازگشت بعض نوخیز اور مخصوص مسائل پر توجہ دینے والے طلباء میں دیکھی بھی ہے ۔۔

لیکن اس چیز کو قبول عام نہ مل سکا ۔ بلکہ شیخ شعیبؒ سلفیوں میں بھی اتنے ہی مشہور رہے ۔

اور ان کا تو حنفی ہونا کوئی پکی بات نہیں چہ جائیکہ متعصب ہونا ۔ یہ ظاہر ہے کہ اپنی تحقیقات سے اختلاف کی وجہ سے یہ بیجا غلط طعنہ کیا گیا۔ جب کہ ایک سلفی طالبعلم کے مطابق اس کو شیخ شعیب کے قریبی رفیق اور مشہور محقق عبد القادر الارنووطؒ نے بتایا کہ شیخ شعیب تو سلفی تھے ۔‘‘

اگر وہ حنفی تھے ۔۔۔تو بھئی ۔۔بہت ہی معتدل تھے ۔۔جیسے حافظ زیلعیؒ یا ۔۔۔شاہ ولی اللہ ؒ ۔۔

یا علامہ لکھنویؒ طرز کے ۔

ورنہ ان کی تحقیقات کو دیکھنے والے پر تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ حنفی نہیں تھے ۔۔

واللہ اعلم۔

عربی اسلامی کتابوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ۔۔ الوقفیہ ۔۔جو لاکھوں نہیں تو ہزاروں کتب کی اکلوتی لائبریری ہے ۔اور سلفی حضرات کی ہی ہے ۔۔۔۔شیخ شعیبؒ کی تحقیق شدہ کتب تقریباََ تمام اس میں موجود ہیں ۔
اور اس سائیٹ کی سب سے زیادہ پڑھی اور ڈاونلوڈ کی جانے والی کتب میں پہلی پانچ ، چھ کتب میں ایک سیر اعلام النبلا ہے جو ان کی تحقیق سے آفاق میں مشہور ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کی ان کو جزا عطا فرمائے ۔

ایک طرف ان کی تحقیقات سے سلفی بھی استفادہ کرتے رہے اور ہیں ۔۔تو دوسری طرف ان کا رویہ ۔۔علامہ الکوثریؒ ، وغیرہ کے بارے میں بھی معتدل تھا ۔

بلاشبه ان کی وفات عالم اسلام کے لئے بڑا سانحہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے ۔ ۔
 
Top