ان پیج 3

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ!

ان پیج تھری اردو لکھنے کے لیے،تحریر لکھنے کے لیے،مضمون لکھنے کے لیے، ای بک لکھنے کے لیے ایک نہایت ہی مفید سوفٹ وئیر ہے۔ اردو لکھنے کے لیے بہت سے سوفٹ وئیر آپ کو مل جائیں گے۔ لیکن میری نظر میں ان پیچ تھری بہت مفید سوفٹ وئیر ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ ان پیچ تھری میں اردو لکھ کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر سکتے ہیں اور انٹرنیٹ سے کوئی تحریر کاپی کرکے آپ اپنے ان پیچ تھری میں محفوظ کر سکتے ہیں۔ اور اپنی تحریر ،مضمون،رسالہ، ای بک وغیرہ کو با آسانی پی ڈی ایف بھی بنا سکتے ہیں۔
دوسرے ان پیچ میں سب سے بڑا مسئلہ یہی ہوتا ہےکہ ہم کوئی چیز لکھ کر شئیر نہیں کر سکتے مثال کے طور پر ان پیچ2000 میں آپ ایک تحریر لکھیں اسے انٹر نیٹ پر کسی فورم میں پیسٹ کریں تو آپ کی تحریر عجیب سے نظر آئے گی مطلب سمجھ نہیں آئے گی کہ کیا لکھا ہے اور اسی طرح انٹرنیٹ سے کوئی تحریر کاپی کرکے ان پیچ 2000 میں پیسٹ کریں یہاں بھی یہی مسئلہ ہوگا۔لیکن ان پیج تھری میں ایسا کوئی بھی مسئلہ نہیں ہے آپ با آسانی ان پیج تھری سے انٹرنیٹ اور انٹر نیٹ سے ان پیج تھری میں اپنا مواد پیسٹ کر سکتے ہیں۔

ان پیج تھری
Download

دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔
والسلام​
 
Top