میری نظروں کا بس کمال ہے تو
یا حقیقت میں بے مثال ہے تو
عمر بھر جو سمجھ نہ آیا مجھے
ایسا الجھا ہوا سوال ہے تو
تجھ کو شاید کبھی نہ ہو معلوم
میرے خوابوں کا خدوخال ہے تو
حادثہ کوئی سخت گزرا ہے
ورنہ کیوں آج پرملال ہے تو
میں تجھے کیسے بھول پاؤں گی
میرا ماضی ہے میرا حال ہے تو
وصف...