انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ ان کی بے حساب مغفرت و بخشش فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور ورثاء بالخصوص ہمارے محترم مفتی صاحب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
ماں کا رشتہ ایک مقدس و انمول رشتہ ہے، اس کی اہمیت کیا ہے؟ انتقال کے بعد اظہر من الشمس کی طرح ضرور ہر ایک پر واضح ہو...
مختصر لفظوں میں چھپی ایک بڑی حقیقت جو ایک لمحہ کے لیے دل و دماغ میں ضرور کھٹک پیدا کرتی ہے اور سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سمجھ عطا فرمائے، آمین۔
مخلص کی قدر کیجئے
جب اپنا ساتھ چھوڑنا شروع کر دیں تو ایسے مشکل وقت میں جو آپ کا ساتھ کسی بھی شکل میں بلا غرض دے، وہ ’’مخلص‘‘ ہے، اُس کی قدر کیجئے۔ (فیضِ مرشد)
گناہ سے پہلے ۔ ۔ ۔
گناہ کرنے کے بعد جو شرمندگی طاری ہوتی ہے، اگر وہ گناہ سے پہلے ہو تو بندہ فرش سے عرش پر پہنچ جائے، یعنی اللہ کا ولی بن جائے۔ (فیضِ مرشد)
صلی اللہ علیہ وسلم،صلی اللہ علیہ وسلم،صلی اللہ علیہ وسلم
صلی اللہ علیہ وسلم،صلی اللہ علیہ وسلم،صلی اللہ علیہ وسلم
صلی اللہ علیہ وسلم،صلی اللہ علیہ وسلم،صلی اللہ علیہ وسلم
عبرت آموز چند اشعار
آدمی کا جسم کیا جس پہ شیدا ہے جہاں
ایک مٹی کی عمارت، ایک مٹی کا مکاں
خون کا گارا بنایا، اینٹ جس میں ہڈیاں
چند سانسوں پر کھڑے ہے یہ خیالی آسماں
موت کی پُر زور آندھی آ کے جب ٹکڑائے گی
یہ عمارت ٹوٹ کر پھر خاک میں مل جائے گی