وہ جوانی جو پاک ہوتی ہے
کس قدر تاب ناک ہوتی ہے
تم مری زندگی نہیں بننا
زندگی کرب ناک ہوتی ہے
آپ کی شخصیت عجب ٹھہری
خاک ساری میں خاک ہوتی ہے
کامیابی نصیب ہے لیکن
آرزو پرتپاک ہوتی ہے
زندگی منہمک بدی میں ہو
پھر تہ دست پاک ہوتی ہے
صحبت خوباں کی بدولت ہی
زندگی ٹھیک ٹھاک ہوتی ہے
آمنا...