انوار البدر کا علمی و تنقیدی جائزہ

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
عنوان کو تبدیل کر کے ایسا رکھ دیں کہ موضوع کا صحیح اندازہ ہوسکے ۔دوسرا
کیا آپ نے اس کے بعد تحریر نہیں لکھی؟
اور کیا کسی مخالف کی طرف سے آپ کی تحریر پر تبصرہ کیا گیا ہے ؟
 

اویس پراچہ

وفقہ اللہ
رکن
عنوان کو تبدیل کر کے ایسا رکھ دیں کہ موضوع کا صحیح اندازہ ہوسکے ۔دوسرا
کیا آپ نے اس کے بعد تحریر نہیں لکھی؟
اور کیا کسی مخالف کی طرف سے آپ کی تحریر پر تبصرہ کیا گیا ہے ؟
موضوع مکمل ہونے کے بعد عنوان مناسب کر دوں گا ان شاء اللہ.
اس کے بعد تاحال وقت نہیں ملا, نہ ہی طبیعت نے ساتھ دیا. لیکن ذہن میں بدستور موجود ہے. ان شاء اللہ جلد لکھتا ہوں.
کسی مخالف کی طرف سے تبصرہ نہیں کیا گیا اور آئندہ تبصرہ ہوگا بھی تو امید ہے "دل کی تسلی" کے لیے ہوگا.
 

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
موضوع مکمل ہونے کے بعد عنوان مناسب کر دوں گا ان شاء اللہ.
ابھی کردیں ، عنوان میں کتنی دیر لگے گی ۔
ممکن ہے بعض لوگ اس کو مون لائٹ پر تبصرہ سمجھتے ہوں ۔اور فلکیات کا موضوع سمجھ کر اس سے عدم مناسب کی وجہ سے نہ دیکھتے ہوں ۔(مسکراہٹ)
 

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
آپ کوئی اچھا سا عنوان بتا دیجیے۔
یعنی جو بولے وہی کُنڈی کھولے ۔(مسکراہٹ)
جس کتاب پر آپ تبصرہ کر رہے ہیں ۔ میں نے نہیں دیکھی ۔اور مصنف کی تحریروں کی شدت کی وجہ سے کوئی تحریر پڑھی نہیں جاتی ۔
اس لئے میں تو عنوان نہیں رکھ سکتا ۔ویسے تو عنوان رکھنا مصنف کا ہی زیادہ حق ہے ۔کیونکہ اس سے اس کی رائے کا اظہار ہوتا ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔یہ بھائی شاید واقف ہوں ۔یہ کوئی عنوان تجویز کر دیں ۔
@جمشید
@احمد پربھنوی
 

جمشید

وفقہ اللہ
رکن
’’انوارالبدر کا مختصر علمی وتنقیدی جائزہ‘‘اگرمکمل تنقید کرنی ہو تو ،اگر صرف ذراع تک بحث محدود رکھنی ہے تو یوں کرلیں ،انوارالبدر میں ذراع کی بحث کا تنقیدی جائزہ،ویسے نام کچھ بھی رکھیں، نام میں کیارکھاہے؟آج کل کتابوں کی بہتات ہے،ہرمہینہ ڈھیڑ ساری کتابیں شائع ہوکرسامنے آرہی ہیں، لیکن بمشکل اس میں سے کسی کتاب کو علمی کہاجاسکتاہے اورجس کو پڑھ کر معلوم ہو کہ واقعتا کچھ نیاسیکھاہے،لہذا نام سے زیادہ زور نفس مضمون کی علمی ثقاہت پر ہونی چاہئے ،لیکن اس کا یہ بھی مطلب نہیں کہ نام پر توجہ نہ دی جائے، نام پر تواس حد تک توجہ ضرور دی جائے کہ نفس مضمون کا پتہ چلے ،بقول فیض احمد فیض
ان دنوں بدنام ہے ہرایک دیوانے کا نام
تم کوئی اچھاسارکھ لو اپنے ویرانے کانام
 

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
تھوڑا سا اضافہ یہ کہ’’کی ورڈ‘‘ اصول کے تحت اصل کتاب کا پورا نام (انوارالبدر فی وضع الیدین علی الصدر کفایت اللہ سنابلی) عنوان میں ہو۔ تاکہ جو آدمی اس کتاب کو سرچ کرے تو اس کو تبصرہ بھی نظر آئے ۔اور فورم میں گزرنے والے کو بقول جمشید بھائی نفس مضمون کا پتہ چلے ۔
 

احمد پربھنوی

وفقہ اللہ
رکن
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
میری نظر میں انوار البدر کا علمی و تنقیدی جائزہ بہتر ہوگا کیونکہ اگر کسی اور نے کچھ سندوں وغیرہ پر اپنی بات رکھنی ہو تو وہ بھی یہاں رکھ سکے ـ
 

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
ایک پرانا انگلش مضمون نظر سے گزرا ہے اس میں ذکر کیا گیا ہے کہ ۔
مولانا شمس الحق عظیم آبادیؒ اہلحدیث عالم کے ذاتی نسخہ میں بھی تحت السرۃ موجود تھا۔
BookReaderImages.php

BookReaderImages.php

BookReaderImages.php
 
Top