فقہ حنفی کی کتابوں اور ان کے مصنفین کی کتاب

imani9009

وفقہ اللہ
رکن
فقہ حنفی پر جو کتابیں لکھیں گئیں اور ان کے مصنفین کے حوالے سے کوئی کتاب درکار ہے۔ مثلا فقہ کی کتابیں ھدایہ فتح القدیر در مختار عالمگیری کنز الدقائق بحر الرائق بنایہ کب کب لکھیں گئیں اور کس نے لکھیں
اگر کسی کو ایسی کتاب معلوم ہو اس کا بتا دے اور اگر ڈاونلوڈ لنک مل جائے تو بہت اچھا ہے
 

ابن عثمان

وفقہ اللہ
رکن
محترم بھائی کتاب کوئی بھی مکمل نہیں ہوتی ۔لیکن پھر بھی ۔۔
جن کتب کے آپ نے نام لکھے ہیں ۔ ان میں تقریباََ سب کا تعلق درس نظامی سے بھی ہے ۔ اس لئے اردو میں اس پر اس سے بہتر کوئی کتاب مجھے معلوم نہیں ۔
ظفر المحصلین ۔ حالات مصنفین درس نظامی۔
یہ محقق عالم مولانا محمد حنیف گنگوہی ؒ کی کتاب ہے ۔ اور ایسی ہے کہ کوئی لائبریری اس کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی ۔
۔۔۔۔۔۔
اور عربی میں فقہ حنفی کی اکثر کتب کے تعارف پر مشتمل اچھی کتاب ہے ۔
 
Top