سرحدی]
[size=large]السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ.
قاسمی بھائی، اُمید کرتا ہوں کہ آپ بخیرو عافیت ہوں گے.
میری طرف سے طویل غیر حاضری اور اس کی بروقت اطلاع نہ کرنے پر بہت معذرت خواہ ہوں.
پچھلے ہفتہ کے دن 5 جون 2011 میرے ہاں ایک بہت ہی خوبصورت بچی کی ولادت ہوئی اور ولادت کے ساتھ ہی اس کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا. ایک دن رکھنے کے بعد ڈاکٹر نے مجھے کہا کہ بچی کی غذا کی نالی بند ہے اور وہ کچھ کھانے پینے کے قابل نہیں، اس کا حل انہوں نے آپریشن تجویز کیا اور مجھے کہا کہ اس بچی کو کسی بڑے ہاسپٹل شفٹ کریں. میں بچی کو کراچی کے سب سے بڑے ہسپتال لے گیا وہاں اس کو داخل کرادیا گیا اور ڈاکٹرز نے ابتدائی تحقیق کے بعد آپریشن تجویز کیا. جمعرات کے دن بچی کا آپریشن ہوا اور اللہ تعالیٰ نے بچی کو زندہ رکھا. بعد میں تین دن تک بچی بہت اچھی رہی لیکن تین بعد (جیسا کہ ڈاکٹر نے پہلے ہی بتادیا تھا) بچی کی طبیعت خراب ہونے لگی اور مورخہ 13 جون 2011 شام 6 بجے دنیا سے رخصت ہوگئی.
قاسمی بھائی، اس ایک ہفتہ میں، میں نے بچی کی خوشیاں بھی دیکھیں اور دکھ بھی، اس کی صحت کی خبر میرے لیے خوشی لاتی اور اس کی تکلیف کی خبر میرے دکھوں میں اضافہ کردیتی.
اللہ تعالیٰ پروردگار ہیں ، اپنے کاموں کو بہت بہت بہتر سمجھتے ہیں، ہم مخلوق ہیں اور اسی کی عبادت کرتے ہیں، ہمارے حق میں یہی بہتر تھا اور میں انتہائی اُمید کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس بچی کو ہمارے لیے آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائیں گے اور ان شاء اللہ دنیا کی زندگی میں ا سکا بہترین نعم البدل عطا فرمائیں گے۔
وعلیکم السلام
شاہ زاد بھائی سے گڑیا کی ولادت کی خبر سنی بعدہ بیماری کی آہ! آج یہ کیسی دلخراش خبر سنائی
انا للہ وانا الیہ راجعون .انما اشکوا بثی وحزنی الی اللہ . لقمان کو حکمت کون بتائے احکم الحاکمین کی حکمت ان سے زیادہ کون جانتا ہے .اللہ تعالی اس گڑیا کو نجات اخروی کا ذریعہ بنائے اور نعم البدل عطا کر کے دوباہ گھر آنگن مہکائے .دل مضطر اور ذہن پریشاں کو فر حت دے .الغزالی فیملی اس نازک موقع پر آپ کے دکھوں میں شریک ہے .والسلام
ان للہ ما اخذ ولہ ما اعطی و کل شیء عندہ لاجل مسمی