اسلامی کوئز (اسلامی معلومات عامہ)

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اسلامی کوئز (اسلامی معلومات عامہ)

سوال : آپ کو کس نے پیدا کیا
جواب :اللہ تعالیٰ نے

سوال: آپ کو کون کھلاتا ہے
جواب : اللہ تعالیٰ

سوال: آپ کون ہیں
جواب : مسلمان

سوال : آپ کا د ین کیا ہے
جواب : اسلام

سوال : آپ کس کی امت ہیں
جواب : حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی

سوال : حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہاں پیدا ہو ئے
جواب : مکہ شریف میں

سوال : آپ اللہ کی عبا دت کیوں کرتے ہیں
جواب : کیونکہ وہ خالق ومالک ہے اسی لئے وہی عبادت کے لائق ہے

سوال حضور صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے کس محلہ میں پیدا ہو ئے
جواب : سوق الیل نامی محلہ میں ۲۲اپریل ۵۷۱ کو

سوال : حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ نا پسند چیز کیا ہے
جواب : اللہ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا ، غیر اللہ کے سامنے سر جھکانا

سوال : حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام محمد کس نے رکھا
جواب : دادا عبد المطلب نے

سوال : حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے کس کا دودھ پیا
جواب : تین چار دنوں تک اپنی والدہ کا

سوال : حضور صلی اللہ علیہ وسلم نےوالدہ کے بعد کس کا دودھ پیا
جواب : حضرت ثوبیہ کا تین یا چار ماہ تک

سوال : حضور صلی اللہ علیہ وسلم ثوبیہ کے بعد کس کے دودھ پیا
جواب : دائی حلیمہ کا دو سال تک دودھ پیا

سوال : حضرت حلیمہ کا انتقال کب ہوا؟
جواب : ۲۳ھ میں انتقال ہوا

سوال حضرت ثوبیہ کا انتقال کب ہوا
جواب: ۷ھ میں

سوال:حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کا نام بتاؤ
جواب: حضرت عبد اللہ

سوال:حضور صلی اللہ علیہ وسلم دادا کا نام بتاؤ
جواب: خواجہ عبد المطلب

سوال:حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پر دادا کا نام بتاؤ
جواب ہاشم بن عبد مناف

سوال:حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے والد نے کتنی عمر پائی
جواب ۱۸ سال

سوال:حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کب اور کہاں پیدا ہوئے
جواب:۵۵۳ مکہ شریف میں

سوال:حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کا کب اور کہاں انتقال ہوا
جواب:۵۷۱ کو مدینہ شریف میں

سوال:حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کہاں مدفون ہیں
جواب: نابغہ کے مکان میں جو مدینہ میں واقع ہے

سوال:حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کا نام بتاؤ
جواب بی بی آمنہ
 

عبادت

وفقہ اللہ
رکن
اسلام علیکم
ماشاءاللہ جزاک اللہ


میرا سوال بھی ہے جواب کافی دیر سے ڈھونڈ رہا ہوں مل نہیں پا رہا


حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دائی کون تھیں
دائی تو وہ ہوتی ہے جو پیدائش کے وقت پاس ہو
ہم دائی کے لیے بی بی حلیمہ کا نام لیتے ہیں میرے نزدیک تو
وہ رضائی ماں ہیں جیسے حضرت ثوبیہ تو پھر دائی کون ہیں
آیا میرا سوال درست بھی ہے یا کہ نہیں اگر درست ہے تو جواب ڈھونڈیں
اگر میرا سوال درست نہیں تو میری رہنمائی کی جاے اور میری غلطی درست
کی جاے

اپکی دعاوں کا طلب گار
ٕ
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
عبادت نے کہا ہے:
اسلام علیکم
ماشاءاللہ جزاک اللہ


میرا سوال بھی ہے جواب کافی دیر سے ڈھونڈ رہا ہوں مل نہیں پا رہا


حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دائی کون تھیں
دائی تو وہ ہوتی ہے جو پیدائش کے وقت پاس ہو
ہم دائی کے لیے بی بی حلیمہ کا نام لیتے ہیں میرے نزدیک تو
وہ رضائی ماں ہیں جیسے حضرت ثوبیہ تو پھر دائی کون ہیں
آیا میرا سوال درست بھی ہے یا کہ نہیں اگر درست ہے تو جواب ڈھونڈیں
اگر میرا سوال درست نہیں تو میری رہنمائی کی جاے اور میری غلطی درست
کی جاے .اپکی دعاوں کا طلب گار

محترم وعلیکم السلام
جزاک اللہ اچھا سوال ہے.سرِ دست فیروز اللغات کے حوالہ سے عرض ہے.
با ب الدال ص328.دائی .دا.ئی.(ہ.امونث)دودھ پلانے والی.انا2 بچہ جنانے کاپیشہ کر نے والی عورت3وہ جگہ جہاں آنکھ مچولی کھیلنے کیلئے بچے جمع ہوتے ہیں. یہ تین معنیٰ فیروز اللغات میں ہیں.
چونکہ حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا نے زیادہ مدت تک دودھ پلایا ہے .اسی بنا پر ہندی اور اردو بولنے والے دائی حلیمہ کے نام سے یاد کرنے لگے.واللہ اعلم بالصواب



ٕ
 

عبادت

وفقہ اللہ
رکن
اسلام علیکم
ماشاءاللہ جزاک اللہ

احمد قاسمی بھائی یہ جواب مجھے اگے بھی ملا تھا مگر
میرا سوال تھوڑا ہٹ کے ہے
بی بی حلیمہ کا تو ٹھیک ہے دائی ہوئیں یا پھر رضائی ماں
ہم لوگ اردو میں ہی دودھ پلانے والی جس کا دودھ پیا ہو اسے رضائی ماں
بولتے ہیں

مگر جواب ڈھونڈنا ہے پیدائش کے وقت جو پاس تھیں ان دائی کا نام ؟
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
وفقك الله في الدارين ورزقنا وإياك حلاوة الإيمان
 

نورمحمد

وفقہ اللہ
رکن
عبادت نے کہا ہے:
اسلام علیکم
ماشاءاللہ جزاک اللہ

احمد قاسمی بھائی یہ جواب مجھے اگے بھی ملا تھا مگر
میرا سوال تھوڑا ہٹ کے ہے
بی بی حلیمہ کا تو ٹھیک ہے دائی ہوئیں یا پھر رضائی ماں
ہم لوگ اردو میں ہی دودھ پلانے والی جس کا دودھ پیا ہو اسے رضائی ماں
بولتے ہیں

مگر جواب ڈھونڈنا ہے پیدائش کے وقت جو پاس تھیں ان دائی کا نام ؟

پیداٰش کے وقت آپ ص کے پاس غالبا" حضرت خالد بن ولید رض کی والدہ یا خالہ موجود تھیں . . .
 
Top