عشق نبی کا دیپ جو دل میں جلا دیا

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
نعت​

عشق نبی کا دیپ جو دل میں جلا دیا
صحرائے دل کو نور کا گلشن بنا دیا

انساں بھٹک رہا تھا تباہی کے غار میں
اللہ کے حبیب نے رستہ دکھا دیا

انسانیت کی راہ تھی پُر کار وپُر خطر
ہر ہر قدم پہ آپ نے سبزہ اُگادیا

محشر تلک حضور نے قربان جا ئیے
تسکین قلب وروح کا سامان لا دیا

اک کیمیا تھی اس کی نگاہ کرم نواز
ذروں کو جس نے ماہ درخشاں بنا دیا

قرباں ہزار بار مری جان آپ پر
جینے کا ڈھنگ آپ نے ہم کو سکھا دیا

نعت نبی کی بزم کہاں اور میں کہاں
ان کے کرم نے وہ تو مجھے حوصلہ دیا

معراج زندگی کی عطا مجھ کو مل گئی
عشق نبی میں جس نے بھی خود کو مٹا دیا​
 
Top