حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں
اخوت ، علم وحکمت ، آدمیت لے کے آئے ہیں

کہا صدیق نے میری صداقت ان کا صدقہ ہے
عمر ہیں ان کے شاہد وہ عدالت لے کے آئے ہیں

کہا عثمان نے میری سخاوت ان کا صدقہ ہے
علی دیں گے شہادت وہ شجاعت لے کے آئے ہیں

رہے گا یہ قیامت تک سلامت معجزہ ان کا
وہ قرآن میں نور و ہدایت لے کے آئے ہیں

خدا نے رحمت للعالمیں خود ان کو فرمایا
قسم اللہ کی رحمت ہی رحمت کے کے آئے ہیں

قناعت ، حریت ، فکر وعمل ، مہر و وفا ، تقوی
وہ انساں کے لیے عظمت ہی عظمت لے کے آئے ہیں

حضور آئے تو کیا کیا ساتھ نعمت لے کے آئے ہیں
اخوت ، علم وحکمت ، آدمیت لے کے آئے ہیں
 
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
ماشاء اللہ راجہ صاحب
زمانہ ہو گیا گزرا تھا کوئی بزم انجم سے سے
غبار راہ روشن ہے بشکل کہکشاں اب تک
بہت پیاری نعتیں ہیںاور کیوں نہ ہوں تذکرہ اس ذات کا۔مدح اس ہستی کی،جس کے بارے میں کہا گیا
بعد از خدا بزرگ توی قصہ مختصر
ہم آپ کے بے انتہا مشکور ہیں اور آگے امید کرتے ہیں یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔
 
Top