تھا حسنِ نبی حسن کی پہچان سے پہلے

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
تھا حسنِ نبی حسن کی پہچان سے پہلے
طیبہ کے جلے ہیں دیے کنعان سے پہلے

انداز محبت کے کہاں اتنے حسیں تھے
قرنی ترے پُر شوق بلیدان سے پہلے

ہے باب شریعت ہی تو منہاجِ طریقت
نادان سنبھل جا کسی نقصان سے پہلے

مکے میں اتر آئیں مدینے کی بہاریں
یہ بات نہ تھی ہجر کے وردان سے پہلے

بو بکر سے پہلے تھاسبک جذبہ ایثار
پھرتی تھی سخا کو بکو عثمان سے پہلے

آدم کو اسی نور کی چادر نے اماں دی
تھا نورِ نبی نوح کی سنتان سے پہلے

ہیں بولتی آیات اسد ان کی ہر اک بات
ہم ان کو پڑھاتے ہیں قرآن سے پہلے​


(شہر جاں کی سرحدیں .اسد ثنائی)
 
Top