بڑھ کے امکاناتِ تحسیں سے ہے ان کی ہر ادا
کون کرسکتا ہے حقِ نعتِ پیغمبر ادا؟
اللہ اللہ مدحتِ خیرالوری کے باب میں
خود بخود ہوتا ہے مضمونِ دلِ مضطر ادا
یاس آغشتہ بشر کی جان میں جان آگئی
دیکھ کر خُلقِ محمد کی رواں پرور ادا
آپ کے در کی غلامی کا ملا جس کو شرف
ہیں غلام اس کے فریدوں جاہ و اسکندر ادا
ہے سہارا آپ کا دونوں جہانوں میں مجھے
میں کروں کس منہ سے شکرِ شافعِ محشر ادا
جاں نچھاور ہو مری ان کے مقدس نام پر
جتنا جلدی ہو سکے ہو جائے قرضِ سر ادا
ہو عمل سے بھی زباں کے ساتھ اظہارِ نعت
سنتِ ختم الرسل بھی اب کرو جعفر ادا
کون کرسکتا ہے حقِ نعتِ پیغمبر ادا؟
اللہ اللہ مدحتِ خیرالوری کے باب میں
خود بخود ہوتا ہے مضمونِ دلِ مضطر ادا
یاس آغشتہ بشر کی جان میں جان آگئی
دیکھ کر خُلقِ محمد کی رواں پرور ادا
آپ کے در کی غلامی کا ملا جس کو شرف
ہیں غلام اس کے فریدوں جاہ و اسکندر ادا
ہے سہارا آپ کا دونوں جہانوں میں مجھے
میں کروں کس منہ سے شکرِ شافعِ محشر ادا
جاں نچھاور ہو مری ان کے مقدس نام پر
جتنا جلدی ہو سکے ہو جائے قرضِ سر ادا
ہو عمل سے بھی زباں کے ساتھ اظہارِ نعت
سنتِ ختم الرسل بھی اب کرو جعفر ادا