جو کام جو مشکل تھا کیا میرے نبی نے
باطل کو دیا حق کا پتہ میرے نبی نے
دوپارہ ہوا ٹوٹ کے خورشیدِ فلک بھی
ادنی سا اشارہ جو کیا میرے نبی نے
گل ہوگا نہ تاحشر وہ باطل کی ہوا سے
روشن جو کیا حق کا دیا میرے نبی نے
مظلوم کے تن پہ جو لگا ظلم کے ہاتھوں
وہ زخم محبت سے سیا میرے نبی نے
پتھر بھی سہے ، دیس بھی چھوڑا رہِ حق میں
پھر بھی نہ کیا کوئی گلہ میرے نبی نے
تاعمر گیا پھر نہ جواز اور کے در پر
اک بار کیا اتنا عطا میرے نبی نے
باطل کو دیا حق کا پتہ میرے نبی نے
دوپارہ ہوا ٹوٹ کے خورشیدِ فلک بھی
ادنی سا اشارہ جو کیا میرے نبی نے
گل ہوگا نہ تاحشر وہ باطل کی ہوا سے
روشن جو کیا حق کا دیا میرے نبی نے
مظلوم کے تن پہ جو لگا ظلم کے ہاتھوں
وہ زخم محبت سے سیا میرے نبی نے
پتھر بھی سہے ، دیس بھی چھوڑا رہِ حق میں
پھر بھی نہ کیا کوئی گلہ میرے نبی نے
تاعمر گیا پھر نہ جواز اور کے در پر
اک بار کیا اتنا عطا میرے نبی نے