مجلہ افکار قاسمی (وفیات الاعیان نمبر)
’’افکارقاسمی ‘‘الغزالی فورم کاوہ ترجمان ہے جوکئی سال پہلے تک معیاری مضامین اوراصلاحی مشمولات کی وجہ سے علمی حلقوں میں قدرکی نگاہوں سے دیکھاجاتارہا،اس کاانٹرنیٹ ایڈیش اہل علم حضرات ڈاؤنلوڈکرکے اپنے پاس محفوظ رکھنے کااہتمام اورالتزام کرتے ،اظہارتشکرسے لبریز پیغامات ارسال کرتے،اس مجلہ سے فیضیاب وراہ یاب ہونے کی نویدجانفزاسناتے اورادارہ کومحض یہ سوچ کر مسرت ہوتی کہ اللہ احکم الحاکمین نے کسی نہ کسی درجہ میں دین اسلام کی ترویج واشاعت کے لئے سنہرا موقع بخشاہے ۔۔۔درمیان میں بعض حضرات کے کنارہ کش ہوجانے کی وجہ سے یہ سلسلہ موقوف ہوگیاتھا۔۔۔اب پھرنئے دم خم کے ساتھ ہم اس شمارہ کی اشاعت کاسلسلہ شروع کرنے پرخدائے وحدہ لاشریک لہ کاشکربجالاتے ہیں اوردعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ اس سلسلہ کوامت محمدیہ کے لئے محبوب ونافع فرماکرہدایت ورہبری کاذریعہ بنائے۔یہ شمارہ عشرۂ رواں میں روانہ ہونے والی نہایت ہی اہم وبیش قیمت شخصیات کے چیدہ وچنیدہ تذکاروتذکرے پرمشتمل ہے اس میں سے بعض شخصیات ایسی ہیں جن پرمستقل خصوصی نمبرات کی اشاعت ہونی چاہئے تھی،بہت سی ایسی ہستیاں ہیں جن کی سوانح حیات منظرعام پرآجانی چاہئے تھیں تاکہ ان کے بعدوالے اپنے سے پہلوں کی زندگیوں سے نشان راہ تلاش کرکے ہدایت کی راہوں پرگامزن ہوسکتے لیکن افسوس!یاتوان شخصیات پرلکھاہی نہ گیایالکھاگیاتوشائع نہ ہوا،شائع ہواتوصحیح معنوں میں اورصحیح ہاتھوں میں نہ پہنچا۔درج ذیل ای میل پرآپ اپنے مضامین ارسال فرمائیں ۔
حجم: 7.18 ایم بی