فلسطين

بنت عبد الحميد

وفقہ اللہ
رکن
نوحہ فلسطین

ابھی تم سوتے رہو میرے بھائی
ابھی تم نے دنیا میں کچھ دیکھا نہیں
ابھی تم نرم گدوں سے نکلے نہیں
ابھی تم نے فلسطین کا نام سنا تک نہیں
ابھی تم نے پرچم میں لپٹی لاش پہچانی نہیں
ابھی تم نے مائوں کی فریادیں سنی ہی نہیں
ابھی تم تک بہنوں کی چیخیں پہنچیں نہیں
ابھی تم نے باپوں کی آہیں جانی نہیں
ابھی تم نے بھائیوں کے آنسو دیکھے نہیں
ابھی تم سوتے رہو میرے بھائی
ابھی جاگنے کی کونسی ضرورت ہے تمھیں
ابھی گرم لہو سرد ہوا تک نہیں
ابھی دل کی دھڑکن بند ہوئی بھی نہیں
ابھی پتھروں نے ہاتھوں کو چھوڑا نہیں
ابھی تم سوتے رہو میرے بھائی
وہ کون سے تمھارے اپنے ہیں جو
تم ان کے لئے اپنی نیند خراب کرو
ابھی تم خواب بہت حسیں دیکھ رہے ہو
ابھی تم سوتے رہو میرے بھائی
یہ باتیں کچھ ایسے دیوانوں کی ہیں
جن کی آنکھوں کے سوتے خشک ہوتے نہیں
--------- ام عماد
 
Last edited by a moderator:
Top