ھوالرزاق

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ھوالرزاق​

مگرمچھ ہوکہ مچھلی ہو وہی گہرے سمندر میں
زمین میں کینچوے کو تو، وہیں کیڑوں کو پتھر میں
ہمیشہ رزق دیتا ہے ہے
بڑا رزاق ہے اللہ
وہ دیتا ہے ہنس کو موتی، شکر خورے کو شکر ہے
گدھے کو گھاس ملتی ہے ،مگر مکڑی کو مچھر ہے
وہ یوں بھی رزق دیتا ہے
بڑا رزاق ہے اللہ
وہ کافر ہوکہ مومن ہو، برابر ملتی ہے روزی
دہریہ بھی توکھاتا ہے، بڑی ہی شان سے روٹی س
بھی کو رزق دیتا ہے
بڑا رزاق ہے اللہ
جوشاکر ہیں بہر صورت ،وہ ان کا پیٹ بھرتا ہے
وہی نا شکرے بندوں کی،وہ پوری فکر کرتا ہے
ہمیں بھی رزق دیتا ہے
بڑا رزاق ہے اللہ
جو رب ہے کل جہانوں کا، اسی رب کاوہ کھاتے ہیں
کروڑوں لوگ دنیا کے اسی سے رزق پاتے ہیں
جہاں کو رزق دیتا ہے
بڑا رزاق اللہ اللہ
( مختار ٹونکی
 
Last edited:
Top