رس گلے

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
رس گلے​
اجزاء دودھ ایک کلو، لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ ،میدہ دو کھانے کے چمچ، چینی دو کپ ،پانی تین کپ‌۔
ترکیب: ترکیب دودھ گرم کریں جب ابال آنے لگے تو لیموں کا رس ڈال کر ہلائیں۔ پانچ منٹ پکنے دیں جب دودھ اچھی طرح پھت جائے تو اسے دس منٹ ٹھنڈا ہونے دیں ۔اس دوران چینی اور پانی پن میں ڈال کر پکا لیں کہ شیرہ تیار ہوجائے ۔اب پھٹےدودھ کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر اوپر پانی ڈالیں کہ لیموں کا کھٹا پانی نکل جائے اور پھر اچھی طرح نچوڑلیں پنیر باؤل میں ڈال کر اس میں میدہ مکس کر کے ہاتھ سے سات آٹھ منٹ مسلیں۔اب چھوٹے بالڑ بنا لیں۔ بالز میں کوئی کریک نہ ہو ورنہ رس گلے پھٹ جائیں گے ۔اب ان کو شیرے میں ڈال کر ڈھک کے دس منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں اور پھر پانچ منٹ ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ شیرے سے نکال کر ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔
 
Top