ہم نے ہر گام پہ ہی رب کو بھلا رکھا ہے ۔۔۔ زنیرہ گل

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ہم نے ہر گام پہ ہی رب کو بھلا رکھا ہے
سماجی فاصلہ اپنوں سے روا رکھا ہے
اپنی کوتاہی سے آلودہ فضا کو کر کے
آپ ہی فکر سے اب خود کو گھلا رکھا ہے
وہ حیا ہم جسے لاتے ہی نہ تھے خاطر میں
اب یہ مجبوری ہے چہرے کو چھپا رکھا ہے
مرد وزن سب ہی تو محجوب ہیں، بے جلوہ ہیں
سب نے اب پردے کو محبوب بنا رکھا ہے
وہ جو عورت سے یہ کہتے تھے کہ پردہ نہ کرو
آج خود چہرے پہ چہرہ سا سجا رکھا ہے
یہ تو مولا ہے کہ مہلت ہی دیے جاتا ہے
اور درِ توبہ بھی دیکھو تو کھلا رکھا ہے
ہے خفا رب کہ جو آقاؐ کی زیارت ہے منع
گل نے یہ دل انہی قدموں میں جھکا رکھا ہے

زنیرہ گل
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
وہ جو عورت سے یہ کہتے تھے کہ پردہ نہ کرو
آج خود چہرے پہ چہرہ سا سجا رکھا ہے
یہ تو مولا ہے کہ مہلت ہی دیے جاتا ہے
اور درِ توبہ بھی دیکھو تو کھلا رکھا ہے
 
Top