ہو جس پہ کرم سید عالم کا ذرا سا

راجہ صاحب

وفقہ اللہ
رکن
ہو جس پہ کرم سید عالم کا ذرا سا
بن جائے وہ اسرارِ الہی کا شناسا

ہیں ارض و سما آپ کے جلووں سے ضیا گر
نبیوں میں نہیں کوئی بھی محبوبِ خدا سا

جب دل ہو غمِ گردش ایام سے بیتاب
ان کی نگہِ لطف ہی دیتی ہے دلاسا

ہے لذت دیدار بھی ، کوثر بھی ، عطا بھی
امت کا کوئی فرد نہ جائے گا پیاسا

ہے اس کی ضیا سے رخ گیتی پہ چراغاں
تابندہ ہے سرکار کی سیرت گہر آسا

اے منتظر دید! گداز و تپش آموز
بادامنِ شاہ امم آویز و بیاسا
 
Top