انٹر نیٹ پر سماجی روابط کے ذرائع بہت ساری اچھائیوں اور برائیوں کا مجموعہ ہیں
اور بے سروپا حسن و سیرت کے دعوؤں کے ساتھ ساتھ اعمال صالحہ کی ریاکاریاں عروج پر ہیں
ایسے میں وہ دونوں ایک دوسرے سے روز مذہبی،دنیاوی گفتگو کرتے
اور حالات واقعات اور معاشرے کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے تھے
الفاظ کے چناؤ پر خصوصی توجہ دی جاتی تھی
اپنے اپنے اعمال صالحہ سے پردہ اٹھا کر شاباشیاں وصول کی جاتی رہیں
پھر جب دونوں ایک دوسرے کے سیرت کاملہ سے مطمئن ہوئے تو
تصاویر کا تبادلہ ہوا
اور پھرصورتوں پر بھی تعریفوں کے پُل باندھے گئے
آخر کار صورت اور سیرت دونوں بھا گئے
خاندانی روایات کو بروئے کار لا کر لڑکے والے لڑکی کے گھر جا کر رشتہ طے کر کے آگئے
اور اسلامی روایات کو برقرار رکھنے کے وعدے کے ساتھ نکاح کی دعوت کا اہتمام ہوا
اور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
وہ بہت خوش تھے اور پہلی بار وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکھ رہے تھے
دیکھ کر کافی دیر تک ہنستے رہے
اور ایک دوسرے کے موبائل کے کیمرے کی تعریفیں کرتے رہے
زنیرہ گل