میرا دل ہے کیوں بے قرار اللہ

  • موضوع کا آغاز کرنے والا قاسمی
  • تاریخ آغاز
ق

قاسمی

خوش آمدید
مہمان گرامی
نعت پاک
میرا دل ہے کیوں بے قرار اللہ اللہ
نہیں ہے کوئی غمگسار اللہ اللہ

ہواؤں کا چلنا وہ کالی گھٹائیں
کہاں ہیں وہ دلکش بہار اللہ اللہ

وہ کرتے ہیں وعدہ وصل لیکن
ہے پھر بھی مجھے انتظار اللہ اللہ

یہ دل کہہ رہا ہے چلا جاں وہ پر
جہاں ہے نبی کا مزار اللہ اللہ

گر ان کی جھلک دیکھ پاؤں وہاں بھی
تو ہو جاؤں دل سے نثار اللہ اللہ

نسیم اب دعاؤں میں یہ کہہ رہا ہے
کہ آجائے دل کو قرار اللہ اللہ

حافظ نسیم صاحب جونپوری

 
Top