لہسن کے ذریعے مچھروں کو بھگانے کا آسان طریقہ

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
ماہرین کا کہنا ہے مچھروں کو لہسن بالکل بھی پسند نہیں ہوتا اس لئے اگر آپ لہسن کو پیس کر یا اس کا تھوڑا سا پانی اپنے جسم پر مل لیں تو مچھر آپ کے نزدیک بھی نہیں آئے گا۔آپ کو چاہیے کہ لہسن کے پانی یا تیل، مٹرولیم جیلی اور ویکس کا محلول بناکر رکھ لیں اور اسے بوقت ضرورت جسم پر لگائیں اور مچھروں سے نجات پائیں۔اسی طرح لہسن کوکاٹ کررکھ دیں اور دیکھیں کہ مچھ کس طرح وہاں سے بھاگ جائے گا۔

اس کے علاوہ لہسن سے آپ کئی دیگر فوائد بھی حاصل کرسکتے ہیں۔اگر چہرے پر کیل مہاسوں کی شکایت ہوتو لہسن ملنے سے ان سے نجات حاصل ہوجائے گی۔

اگر آپ کو زکام اور کھانسی کی شکایت ہوجائے تو لہسن سے بنی چائے کا استعمال کرنے سے یہ مسئلہ جلد دور ہوجائے گا۔

اگر آپ کو چوٹ لگ جائے تو لہسن لگانے سے یہ جلد ٹھیک ہوجائے گی۔

لہسن میں یہ صلاحیت ہے کہ یہ آپ کے خون کو پتلا کرتا ہے اور اگر دل کی بیماری سے بچنا ہے تو اس کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔
 
محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
"اگر آپ لہسن کو پیس کر یا اس کا تھوڑا سا پانی اپنے جسم پر مل لیں تو مچھر آپ کے نزدیک بھی نہیں آئے گا" سستا سودہ ہے ۔اس مہنگائی میں کچھ تو بچت ہو گی ۔شکریہ
اگر لہسن کی خوشبو زیادہ رہی تو مچھر کیا بندہ بھی قریب نہیں آئے گا۔
 
مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
اگر لہسن کا پیسٹ لگائیں گے تو مچھر بھاگ جاے گا بندہ بشر کوئی قریب نہیں آے گا تو جناب آپ لہسن کو چھیل کر ہاتھ میں پکڑ لیں اگر مچھر آپ کی طرف حملہ کر نا چاہے تو لہسن اسکی طرف کردیجے گا ۔۔۔بھگا بھگا کے ماریں ویسے سب سے بہادر دشمن مچھر ہے جو خفیہ حملہ نہیں کرتا بلکہ آپ کے کان کے قریب جا کر اپنی جرات وبہادری کا ترانہ سنا کر حملہ کرتا ہے
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اگر لہسن کا پیسٹ لگائیں گے تو مچھر بھاگ جاے گا بندہ بشر کوئی قریب نہیں آے گا تو جناب آپ لہسن کو چھیل کر ہاتھ میں پکڑ لیں اگر مچھر آپ کی طرف حملہ کر نا چاہے تو لہسن اسکی طرف کردیجے گا ۔۔۔بھگا بھگا کے ماریں ویسے سب سے بہادر دشمن مچھر ہے جو خفیہ حملہ نہیں کرتا بلکہ آپ کے کان کے قریب جا کر اپنی جرات وبہادری کا ترانہ سنا کر حملہ کرتا ہے
تم نہ باز آئےبہت جسم پہ چادر تانی
اب تو کچھ دن سے لگا لیتا ہوں مچھر دانی
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
لوگ سمجھتے ہیں کہ شیر ہاتھی مگر مچھ طاقت ور جانور ہیں لیکن مچھر سب سے زیادہ انسانوں کے لئے خطر ناک ہے کیوں کہ دنیا میں سب سے زیادہ اموات جس جانور کے ہاتھوں ہوئی ہیں وہ مچھر ہے انسانوں کا قاتل ہے
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
"اگر آپ لہسن کو پیس کر یا اس کا تھوڑا سا پانی اپنے جسم پر مل لیں تو مچھر آپ کے نزدیک بھی نہیں آئے گا" سستا سودہ ہے ۔اس مہنگائی میں کچھ تو بچت ہو گی ۔شکریہ
محترم مچھر پر زور دینے کا کیا مطلب ہے؟
زیادہ لہسن کی خوشبو آپ کے ماسک کا خرچہ بھی بچا سکتی ہے
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
تم نہ باز آئےبہت جسم پہ چادر تانی
اب تو کچھ دن سے لگا لیتا ہوں مچھر دانی
انہی مچھروں سے لڑ کر اگر آ سکو تو آﺅ
یہ ہے الغزالی فورم ، کوئی آستاں نہیں ہے
 
Top