حقیقت یہ ہے کہ!

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
چادر اور چار دیواری تو عورت کے تحفظ کے عنوان ہیں اور عورت کا تحفظ، خاندان کے استحکام ، نئی نسلوں کی تربیت کے انتظام اور معاشرتی استحکام کا ضامن ہے۔

1- پردہ و حجاب عورت کو تقدس ہی نہیں تحفظ بھی عطا فرماتے ہیں۔ یہ شیاطین اور اس کے حواریوں کی غلیظ نگاہوں سے بچنے کے لیے ایک محفوظ قلعہ ہے۔

2ـ برقعہ اور چادر معاشرے سے بےحیائی کی جڑ کاٹ دیتے ہیں۔ جب عورت پردہ اتار پھینکتی ہے تو اس کی مثال اس سپاہی کی سی ہے جو اپنی زرہ اتار پھینکتا ہے اور دشمن کا تر نوالہ بن جاتا ہے۔

3ـ عورت کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایمان کے بعد خوبصورت ترین تحفہ پردہ عطا ہوا ہے۔ جو اس کی عزت ناموس کی حفاظت کے لیے ڈھال کی حیثیت رکھتا ہے۔

4-پردہ عورت کو ظاہری نمود و نمائش اور غیر ضروری اخراجات سے روکتا ہے، سادگی سکھاتا ہے۔

5-پردہ عورت کی زینت ہے، شرم و حیا اس کا زیور ہے اور اس زیور کی حفاظت پردے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

6ـ پردہ عورت کو بلا ضرورت گھر سے باہر جانے سے روکتا ہے جس سے وہ اپنے گھریلو فرائض کو احسن انداز سے سرانجام دے سکتی ہے۔ یہی وہ عمل ہے جسے نبی کریم ﷺ نے عورتوں کا جہاد کہا ہے۔

ایسی عورتوں پر لعنت کی گئی ہے کہ جو لباس پہن کر بھی ننگی رہتی ہیں اور پیارے نبیﷺ کے فرمان کے مطابق وہ جنت کی خوشبو بھی نہ پاسکیں گی، حالانکہ جنت کی خوشبو کئی ہزار میل دور سے آتی ہوگی۔
 
Top