موٹاپا کم کرنے کے لیئے ایک نئی تحقیق

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
( تائیوان یونیورسٹی ) میں کی گئی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ مسلسل ٹماٹر کے جوس کے استعمال سے انسان کے جسم سے اضافی چربی کچھ ہی دنوں‌ میں پگھلنے لگتی ہے اور اس کے استعمال سے کینسر سے بھی بچا جا سکتا ہے یہ تحقیق خواتین پر کی گئی اور اس میں بتایا گیا کہ 250 ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس ہر روز ایک خاتون کو پلایا گیا جس کے مسلسل استعمال سے اس خاتون کے جسم سے حیرت انگیزی سے فالتو چربی ختم ہونے لگ پڑی اور اس خاتون کا جسم فٹ ہونا شروع ہو گیا .اس تحقیق کے آخر میں اس بات پر بھی توجہ کی گئی اور اس عورت کے خون کے نمونے بھی لئے گئے جس سے پتا چلا کہ اس کے جسم سے کولیسٹرول کا لیول بھی کافی مقدار میں کم ہوا ہے اور ساتھ ساتھ خون میں ایک ایسا مادہ لائسو فین بڑھا ہےجو کہ کینسر کے خلاف مدافعت بڑھاتا ہے.ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی انسان کا وزن غیر یقینی طریقے سے بڑھتا ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ بھی ٹماٹر کے جوس کو مسلسل استعمال کر کے اس تحقیق سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو قابو میں کر لے۔
 
Top