جو جواب دے وہ سوال پوچھے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اسلامی سوال جواب کا سلسلہ شروع کرنے جا رہے ہیں بس کرنا یہ ہے کہ جو سوال کا جواب دےگا وہ ایک نیا سوال پوچھے گا یاد رہے یہ سوال اسلام کے متعلق ہونے چاہیے کیوں کہ اس کا مقصد طلباء کی دینی معلومات میں اضافہ کرنا ہے۔

پہلا سوال میں پوچھتی ہو۔​

حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی تھے زمانہ جاہلیت میں ان کا نام کیا تھا؟
 
احمدقاسمی

عبدالکعبہ(یا عبدعمرو)
 
احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے علاوہ اروی و عاتکہ و امیمہ کے اسلام میں مؤرخین کا اختلاف ہے۔ بعضوں نے ان تینوں کو مسلمان تحریر کیا ہے اور بعضوں کے نزدیک ان کا اسلام ثابت نہیں۔ واﷲ تعالیٰ اعلم
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آپ ﷺ کے کتنے چچا ہیں اور کس کس نے اسلام قبول کیا
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ،
حضرت عباس رضی اللہ عنہ،
ابو طالب (جن کا نام عبد مناف تھا)،
ابو لہب (جس کا نام عبد العزی تھا)،
زبیر،
عبد الکعبہ،
مقوم،
ضرار،
قثم،
مغیرہ (جن کا نام حجل تھا)
اور غیداق (جن کا نام مصعب تھا)۔
بعض مورخین نے نوفل اور عوام کا بھی آپﷺ کے چچاؤں میں ذکر کیا ہے۔
صرف حضرت حمزہ وحضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے اسلام قبول کیا۔
----------------

حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہہ کا نام ؟
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
یہ کیا فلسفہ ہے۔۔۔ سمھج نہیں آرہا

محترم یہ سوال جواب کی لڑی ہے یہاں پر سوال پوچھا گیا ہے آپ اس کا جواب دے کر نیا سوال دوسروں سے پوچھیں جو جواب دے گا وہ نیا سوال یہاں چھوڑ کر جائےگا۔

اب جو سوال پوچھا گیا ہے وہ یہ ہے کہ

حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہہ کا اپنا نام کیا تھا؟
 
مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء

عبد اللہ لقب صدیق وعتیق۔۔۔ رضی اللہ عنہ
 
زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی اس زوجہ محترمہ کا نام بتایا جاے جن نے ایام مرض حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی تیماداری کی
حضر ت اسماء بنت عميس بن معد بن حارث ان کا لقب صاحبۃ الہجرتين (دو ہجرتوں والی) صحابیہ ہیں۔
------------------
ام المؤمنین حضرت حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کے پہلے شوہر کا نام کیا تھا؟
 
Last edited by a moderator:
ت

تمر

خوش آمدید
مہمان گرامی
Top