انار کے طبی فائدے

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
انار کے طبی فائدے
712375-anarbenefits.jpg

انار قدیم اور مفید پھلوں میں شما کیا جاتا ہے،انار کھانے یا اسے جسم کے بیرونی حصوں پر لگانے سے ہمیں بہت سے فائدے حاصل ہوتے ہیں ۔اس کا رس صحت کے لیےانتہائی مفید ہے ۔اس میں بہت حیاتین (وٹامنز ) ہو تی ہیں ۔اس کے دانےچبا کر پھینکنا اور اسکے چھلکوں کو ضائع کر دینا مناسب نہیں ہے ۔اس کے بیجوں کو سکھا کر پیش لیجئے ۔ آپ ان سے بہت سے فا ئدے حاصل کر سکتے ہیں ۔مثال کے طور پر بیجوں کے سفوف میں پانی ملاکر کلیاں کیجئے ۔یہ پانی جرا ثیم کُش ہوتا ہے ، اس لیے ایک اچھے ماؤتھ واش کا کام کرتا ہے آپ کے حلق میں ورم ہو تو اسی پانی سے غرارہ کیجئے ۔حلق صاف ہو جائے گا ۔انار کے چھلکوں کے سفوف بنا لیجیے ۔پھر اخروٹ کے چھلکوں کو پیس کرکے اس سفوف انار کے چھلکوں کے سفوف میں ملالیجئے ۔اب بہترین قسم کامنجن تیار ہو گا۔اسے دانتوں پر لگا ئیں ۔آپ کے دانت مضوط رہیں گے ۔یہ دانتوں پر جمے ہو ئے میل کی تہ کو بھی صاف کر دیتا ہے ۔اور سانسوں کو مہکاتا ہے ۔اگر آپ اپنے گرتے بالوں کی وجہ سے فکر مند ہیں تو اسی سفوف میں تھوڑا پان دہی ،ایک انڈا یا زیتون کا تیل ملا لیجئے ۔ جب لگدی تار ہو جائے تو اسے دس منٹ کے لیے بالوں پر لگا لیجئے ۔اس کے بعد بالوں کو دھو ڈالیے ،اس سے بال گرنا بند ہو جائیں گے ۔ اس لگدی میں اگر مہندی شامل کرلیں تو بال نرم اور ملائم ہو جائیں گے ۔ آپ کے بال بھورے یا سفید ہوں تو اس سفوف کو استعمال نہ کریں انار کے چھلکوں کے سفوف میں جئی کا آٹا ،انڈے کی سفیدی اور تھوڑا سا شہد ملالیں ۔پھر اسے چہرے پر لگائیں ۔ پندرہ منٹ پر چہرہ دھو لیں ۔چہرہ ترو وتازہ اور جلد صاف شفاف ہو جائے گی ۔اگر چہرےپر مہاشے ہوں تو وہ ختم ہو جائیں گے ۔اگر مذکورہ عمل نہ کر سکیں تو انار کھا ئیں یا اسکے دانے کا رس نکال کر پیئیں ۔اس سے آپ کی یاد داشت کو تقویت حاصل ہو گی اور آپ کی مجموعی صحت بھی اچھی رہے گی۔
 

مریم بی بی

وفقہ اللہ
رکن
اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس کو کاسمیٹکس انڈسٹری میں چہرے کی جھریوں کے علاج کے طور پر بھی استعمال کیا جاتاہے۔ان مصنوعات میں انارکے قدرتی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ انار کا جوس اینٹی ایجنگ کریمز، مساج آئل، بیوٹی ماسک اور ٹونرز میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
 
Top