ہمسفر، ہمنوا، ہمنشیں، ہمقدم
والدِ محترم والدِ محترم
اپنی سب خواہشوں کا گَلا گھونٹ کر
روز و شب جس پہ غالب رہے فکرِ گھر
ظاہراً سخت ہیں باطناً ہیں نرم
والدِ محترم والدِ محترم
پرورش تربیت میں نہ چھوڑی کَسَر
فکرِ اولاد میں کی سفر در سفر
اُن کو محبوب ہم، ہم کو جاہ و ہَشَم
والدِ محترم والدِ محترم
نوجوانی بڑھاپے میں ڈھلتا رہا
روز و شب جن کی خاطر وہ گُھلتا رہا
آج بچوں کو وہ یاد آتے ہیں کم
والدِ محترم والدِ محترم
آپ کو دیکھنا ہے عبادت میری
آپ کے کام آنا سعادت میری
آپ میرے تو میرے ہیں لوح و قلم
والدِ محترم والدِ محترم
ہم نے سمجھا نہیں ہے مقام آپ کا
گھر میں رحمت ہی رحمت قیام آپ کا
آپ کو دیکھنا دیکھنا ہے حرم
والدِ محترم والدِ محترم
تحفہِ کبریا سر پہ ہاتھ آپ کا
باعثِ سر بلندی ہے ذات آپ کا
آپ کے دم سے آزاد ہیں غم سے ہم
والدِ محترم والدِ محترم
والدِ محترم والدِ محترم
اپنی سب خواہشوں کا گَلا گھونٹ کر
روز و شب جس پہ غالب رہے فکرِ گھر
ظاہراً سخت ہیں باطناً ہیں نرم
والدِ محترم والدِ محترم
پرورش تربیت میں نہ چھوڑی کَسَر
فکرِ اولاد میں کی سفر در سفر
اُن کو محبوب ہم، ہم کو جاہ و ہَشَم
والدِ محترم والدِ محترم
نوجوانی بڑھاپے میں ڈھلتا رہا
روز و شب جن کی خاطر وہ گُھلتا رہا
آج بچوں کو وہ یاد آتے ہیں کم
والدِ محترم والدِ محترم
آپ کو دیکھنا ہے عبادت میری
آپ کے کام آنا سعادت میری
آپ میرے تو میرے ہیں لوح و قلم
والدِ محترم والدِ محترم
ہم نے سمجھا نہیں ہے مقام آپ کا
گھر میں رحمت ہی رحمت قیام آپ کا
آپ کو دیکھنا دیکھنا ہے حرم
والدِ محترم والدِ محترم
تحفہِ کبریا سر پہ ہاتھ آپ کا
باعثِ سر بلندی ہے ذات آپ کا
آپ کے دم سے آزاد ہیں غم سے ہم
والدِ محترم والدِ محترم