فروٹ کیک

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
bigwishbox-fresh-fruit-cake.jpg

فروٹ کیک​

اجزا' میدہ اعلیٰ قسم آدھا پاؤ ، مکھن آدھا پاؤ ،شکر آدھا پاؤ ، کشمش ایک چھٹانک ۔مربہ مختلف قسم کا ایک چھٹانک ،انڈے چھ عدد ،ونلا یسنسس حسب ضرورت ، بیکنگ پاؤڈر اک تو لہ۔

ترکیب : چینی کو با ریک پیس لیں ، میدہ میں بیکنگ پاؤڈر ملائیں اور اسے اچھی طرح چھلنی سے دو چار مرتبہ چھان لیں ۔انڈے کی سفیدی اور ذردی علیحدہ علیحدہ کر کے خوب پھینٹ لیں ۔ یہاں تک کہ سفیدی بالکل جھاگ ہو جائے پھر میدہ میں مکھن اور چینی ملا دیں دونوں ہاتھوں کی ہتھیلوں سے اچھی طرح مسل مسل کر یکجاں کر دیں ،پھر اس میں سفیدی ملا دیں ۔ اس کے بعد کشمش صاف کر کے دھو کر انڈے کی پھینٹی ہو ئی سفیدی میں ملاا دیں اور مربے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر ے بھی ملا دیں ۔ پھر اس سب کو میدہ میں ملا کر یکجاں کر دیں اور ایسنس شامل کر دیں ۔

اب کیک کا سانچہ لے کر اس میں پیکنگ پیپر لگا دیں اور مکھن سے چُپڑ کر اس پر تیارشدہ قوام ڈال دیں اور تنور یا اودِن میں رکھ کر پکا لیں ۔ایک گھنٹہ کے بعد سرخ ہو نے پر نکال لیں۔خود کھائیں ۔ افطار میں بانٹیں ،مولویوں کو ضرورکھلائیں ۔
 
Top