مولا کرم فرما

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
کوئی کہ رہاہے یہ مشکل گھڑی ہے
کوئی کہ رہاہے یہ آفت بڑی ہے
کوئی کہ رہاہے عذاب الہیٰ
کوئی کہ رہاہے مکمل تباہی
کوئی کہ رہاہے معیشت کی ہے چال
کوئی کہ رہاہے یہ فتنہ دجال
الہٰی یہ کیا ہے یہ تو ہی جانتا ہے
ہے مخلوق یہ تیری تو پہچانتا ہے
اگر امتحاں ہے تو دے کامیابی
بیماروں کوتودے مولا صحتیابی
الہٰی جومحبوب تیرے نبیﷺ ہیں
ہیں غافل مگر ہم اُن کے امتی ہیں
کرم کر توقادر ہے کُل عالمین کا
تجھے واسطہ رحمت العالمین کا
کرم فرما،رحم فرما
مولا کرم فرما،مولا رحم فرما
 
Top