1) میں سوچتا ہوں کہ کیا سائنس نے کائنات کے بارے میں ہر چیز معلوم کرلی ہے؟ اگر ہاں کہوں تو پھر کیا اب سائنس میں مزید ترقی نہیں ہوسکتی؟ اگر کہوں نہیں تو پھر ایک نامکمل معلومات کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کرنا عقلمندی کیسے ہے؟ میں سوچتا ہوں۔
2) میں سوچتا ہوں کہ کیا سائنس کائنات میں جاری قوانین بتاتی ہے یا بناتی ہے؟ سائنس تو صرف بتاتی ہے تو کیا سائنس ایک ادھورا، ناکافی علم ہے؟ میں سوچتا ہوں۔
3) میں سوچتا ہوں کہ سائنس یہ تو بتاسکتی ہے کہ آج بارش ہوگی یا نہیں لیکن کیا سائنس برستی بارش روک سکتی ہے؟ کیا سائنس سورج کو مشرق کی بجائے مغرب سے نکال سکتی ہے؟ کیا سائنس ناکافی علم ہے؟ میں سوچتا ہوں۔
4) میں سوچتا ہوں کہ اس دنیا میں میرے وجود کے ہونے میں میرا کوئی دخل و اختیار نہیں اور میرے خاتمے میں بھی میرا کوئی دخل و اختیار نہیں تو سائنس بتا سکتی ہے کہ ان دو بے اختیاریوں کے درمیان کی زندگی میں اختیار کہاں سے آگیا؟ پھر اس اختیار کے ہوتے ہوئے بھی میں کئی بار بے اختیار ہوجاتا ہوں ایسا کیوں ہے، سائنس بتا سکتی ہے؟ میں سوچتا ہوں۔
5) پاکستان میں پیدا ہونے والا پاکستانی کیوں اور امریکہ میں پیدا ہونے والا امریکی کیوں جب کہ کون کہاں پیدا ہوتا ہے وہ اس کے اختیار سے باہر ہے۔ آخر ایک غیراختیاری عمل کو انسانوں کی تقسیم کی بنیاد کیوں بنایا جائے؟ کیا سائنس اس کی وضاحت کرسکتی ہے؟ میں سوچتا ہوں۔
6) کیا سائنس بتا سکتی ہے کہ (survival of the fittest) بقائے اصلح کا قانون (بقا صرف فائدہ مند یا طاقتور کے لیے) انصاف پر مبنی ہے یا ظلم پر؟ انصاف پر کیسے کہوں جب کہ کمزور کا فنا ہونا لازمی ہے! میں سوچتا ہوں۔
7) کیا سائنس بتاسکتی ہے کہ زندگی کا نظام انصاف پر مبنی ہے یا ظلم پر؟ اگر کہوں کہ انصاف پر تو ہر طرف ناانصافیاں کیوں ہیں؟ اگر کہوں کہ ظلم پر تو پھر قانون بقائے اصلح (survival of the fittest) (بقا صرف فائدہ مند کے لیے) نے کیوں ظلم کو آگے بڑھایا جب کہ انسانوں کا فائدہ انصاف میں ہے؟ میں سوچتا ہوں۔
8) کیا سائنس بتا سکتی ہے کہ اس دنیا میں شر (ظلم، زیادتی، قتل و غارت، بیماریاں، آفات وغیرہ) کیوں ہیں؟ میں سوچتا ہوں۔
9) میں سوچتا ہوں کہ کیا ایجاد کے لیے زندگی ضروری نہیں ہے؟ پھر میں سوچتا ہوں کہ کیا ایجاد کے لیے عقل و شعور ضروری نہیں ہے؟ اگر جواب میں کہوں ہاں دونوں ضروری ہیں تو پھر وہ ’’اتفاق‘‘ جس کے نتیجے میں زندگی جیسی پے چیدہ (complex) چیز ایجاد ہوگئی تو کیا وہ ’’اتفاق‘‘ زندگی سے مزین تھا، عقل و شعور رکھتا تھا؟ اگر کہوں نہیں تو پھر زندگی جیسی پے چیدہ چیز؛ بے جان اور بے عقل و بے شعور ’’اتفاق‘‘ سے کیسے وجود میں آگئی؟ کیا سائنس بتاسکتی ہے، میں سوچتا ہوں۔
10) کیا سائنس بتا سکتی ہے کہ اس دنیا میں تدریج کیوں ہے؟ آخر ایسا کیوں نہیں ہوتا کہ ادھر بیج ڈالا ادھر درخت اگا ادھر پھل آگیا؟ میں سوچتا ہوں۔
11) میں سوچتا ہوں کہ کیا سائنس بتا سکتی ہے کہ خود قانون ارتقاء (Theory of Evolution) عقلمند اور باشعور (intelligent) ہے یا غیرعقلمند، بے شعور؟ اگر کہوں کہ غیر عقلمند بے شعور تو پھر انسان جیسی عقل و شعور رکھنے والی چیز ایک بے عقل بے شعور عمل سے کیسے وجود میں آگئی؟ اگر کہوں کہ عقلمند تو پھر یہ انسانوں میں سمجھ و عقل کے اعتبار سے فرق کیوں ہے، ایک کو دوسرے پر فوقیت کیوں حاصل ہوتی ہے، ایک باپ اور ماں کے دو بیٹے ہر اعتبار سے بالکل مختلف کیوں ہوتے ہیں؟ عقل کا تقاضا ہے کہ سب برابر ہوں۔
12) کیا سائنس بتاسکتی ہے کہ زندگی کی حقیقت کیا ہے؟ آتی جاتی سانس زندگی نہیں یہ تو زندگی کی علامت ہے نہ کہ زندگی کی حقیقت۔ میں سوچتا ہوں۔
13) کیا سائنس بتا سکتی ہے کہ موت کی حقیقت کیا ہے؟ آدمی کی سانس نہ چلے تو یہ موت ہے لیکن سانس کا نہ ہونا موت کی علامت ہے نہ کہ موت کی حقیقت۔ میں سوچتا ہوں۔
14) کیا سائنس بتا سکتی ہے کہ کوئی انسان نیکی کیوں کرے برائی سے کیوں بچے؟ میں سوچتا ہوں۔
15) کیا سائنس بتا سکتی ہے کہ اچھائی کیا ہے، برائی کیا ہے؟ اچھائی کا پیمانہ کیا ہے، برائی کا پیمانہ کیا ہے؟ میں سوچتا ہوں۔
16) میں سوچتا ہوں کہ اچھا انسان کون ہے اس کا پیمانہ کیا ہے؟ اچھا انسان ہونا کیوں ضروری ہے؟ کیا سائنس بتا سکتی ہے میں سوچتا ہوں۔
17) اچھا کام کرکے انسان خوش کیوں ہوتا ہے اور برائی کر کے ضمیر کی خلش کیوں محسوس کرتا ہے۔ کیا سائنس بتا سکتی ہے میں سوچتا ہوں۔
18) ضمیر جیسی باشعور چیز کس طرح میرے وجود کا حصہ بنی جب کہ میں ایک بے عقل و بے شعور ’’اتفاق‘‘ کا نتیجہ ہوں؟ پھر میں سوچتا ہوں۔
19) میں سوچتا ہوں کہ میرے وجود کا کوئی مقصد ہے؟ اگر کہوں کوئی مقصد نہیں تو میں سوچتا ہوں کہ میرے جسم کا ہر حصہ ایک مقصد اور ذمہ داری لیے ہوئے تو پھر میرے کل وجود کا مقصد کیوں نہیں ہے؟ اگر کہوں کہ میرے وجود کا مقصد ہے تو کیا سائنس اس مقصد کو بتاسکتی ہے؟ میں سوچتا ہوں۔
20) کیا سائنس بتا سکتی ہے کہ خود انسان اس دنیا میں کیوں ہے؟ میں سوچتا ہوں۔
21) میں سوچتا ہوں کہ نسل پروری کے لیےدو مختلف وجود کیوں ضروری ہیں ایک ہی کافی کیوں نہیں ہے؟ اگر کہوں دو مختلف وجود ضروری ہیں تو کیا پھر ہر وجود کا اپنا ایک مخصوص کام ہے کیا دونوں ایک سے نہیں ہیں، برابر نہیں ہیں، تو پھر کیوں کہا جاتا ہے کہ دونوں برابر ہیں؟ میں سوچتا ہوں۔ اگر کہوں دو جود ضروری نہیں تو پھر دو وجود کیوں ہیں survival of the fittest نے ان کو ایک میں کیوں ضم نہیں کردیا ؟ میں سوچتا ہوں۔