ام الموٴمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بڑھ کر کوئی قرآن مجید ،میراث اور حلال اور حر ام کے مسائل میں ماہر نہ تھا ؛چناں چہ عروة ابن زبیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے بڑھ کر کوئی عالم نہیں دیکھا جو قرآنِ پاک ، فرائض، حلال و حرام ، شعر ،عرب کے واقعا ت اور انساب میں ان سے ماہر ہو۔ (حلیة الاولیاء:۲/ ۴۹،۵۰)
علامہ ابنِ کثیر فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نہ صرف ازواجِ مطہرات؛ بلکہ تمام عورتوں سے زیاد ہ دین کا علم رکھتی تھیں ، امام زہری کہتے ہیں کہ اگر تمام ازواجِ مطہرات اور تمام عورتوں کا علم ایک طرف ہو اور دوسری طرف حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا علم ہو تو وہ افضل ہے اور ان سب سے بڑ ھ کر ہے ۔ ( البدایة والنھایة:۸ /۹۷)
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو حدیث کے متعلق جب بھی کوئی ا شکال پیش آتا توحضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے پوچھنے پر اس کا حل ضرور نکل آتا۔ (البدایةوالنھایة: ۸ /۹۷)