سید اسماعیل شہید رحمہ اللہ کے سامنے ایک شخص نے دورانِ بحث یہ کہا کہ داڑھی رکھنا خلافِ فطرت ہے۔ سید صاحب نے پوچھا: وہ کیوں؟ کہنے لگا: اس لیے کہ جب انسان پیدا ہوتا ہے تو اس کے چہرے پر داڑھی نہیں ہوتی؛ لہٰذا داڑھی منڈوانی چاہیے۔ آپ نے فرمایا پھر تو تم اپنے دانت بھی توڑ ڈالو؛ کیونکہ یہ بھی خلافِ فطرت ہیں، جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اس کے منہ میں دانت کہاں ہوتے ہیں؟ حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ سید صاحب نے خوب ’’دندان شکن‘‘ جواب دیا (اس کے دو مطلب ہو سکتے ہیں: (1) دانت توڑ جواب (۲) خاموش کرنے والا جواب)۔
(خزینه ۲۶۲)
(خزینه ۲۶۲)