نہار منہ نہ پینا چاہیے

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ بہشتی زیور میں لکھتے ہیں کہ

"سوتے اٹھ کر فورا پانی نہ پیو اور نہ یکلخت ہوا میں نکلو، اگر بہت ہی پیاس ہے تو عمدہ تدبیر یہ ہے کہ ناک پکڑ کر پانی پیواور ایک ایک گھونٹ کرکے پیو اور پانی پی کر ذرا دیر تک ناک پکڑے رہو، سانس ناک سے مت لو۔۔۔ اسی طرح نہار منہ نہ پینا چاہیے۔۔۔"

(بہشتی زیور، پانی کا بیان 9/ 481 )
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ اپنی سند سےحضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ نہار منہ پانی پیناچربی بڑھاتا ہے۔
( الموضوعات لابن الجوزي، كتاب الاشربة ، باب شرب الماء على الريق ۳/ ۴٠ )
 
Top