جوتے پہننے اور اُتارنے کے آداب کو نہ بھولیں… پہنتے وقت داہنا جوتا… دائیں پاؤں میں پہنیں اور اُتارتے وقت بائیں جوتے کو پہلے اُتاریں۔
چنانچہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں سے شروع کرے، اور جب جوتا اُتارے تو بائیں سے شروع کرے… دائیں جوتے کو پہلے پہنا جائے اور آخر میں اُتارا جائے۔
نیز اپنے یا اپنے مسلمان بھائی کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے اپنے جوتے کو اچھی طرح دیکھ لو… اگر جوتے کے ساتھ راستے میں کوئی چیز لگ گئی ہے… تو اسے اس سے دور کردو، اور جوتوںکو زمین پر رگڑدو… تاکہ ان کے ساتھ جو چیز لگی ہو… وہ دور ہو جائے… کیونکہ اسلام پاکیزگی اور تہزیب کا دین ہے۔
چنانچہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
’’اذا انتعل أحدکم فلیبدأ بالیمی، و اذا نز ع فلیبدأ بالشمال لتکن الیمنیٰ أولھما تنعل و آخر ھما تنزع۔،،
(رواہ مسلم)جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں سے شروع کرے، اور جب جوتا اُتارے تو بائیں سے شروع کرے… دائیں جوتے کو پہلے پہنا جائے اور آخر میں اُتارا جائے۔