حُسن سلوک

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا کہ:

’’یا رسول اللہ!‘‘

میں نے بہت بڑا گناہ کیا ہے، کیا میری توبہ قبول ہوسکتی ہے؟

آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

’’کیا تیری والدہ زندہ ہے؟‘‘

عرض کیا: نہیں

آپﷺ فرمایا:

’’کیا تیری کوئی خالہ زندہ ہے؟‘‘

عرض کیا: جی ہاں! زندہ ہے،

آپﷺنے ارشاد فرمایا:

’’پس تو اس کے ساتھ حُسن سلوک کر…

(مشکوٰ ۃ المصابیح)
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
فائدہ: اس حدیث مبارکہ میں خالہ کے ساتھ حُسن سلوک کرنے کا حکم دیا گیا ہے، دوسری حدیث مبارکہ میں ارشاد ہے:

’’الخالۃ بمنزلۃ الام‘‘ یعنی خالہ ماں جیسی ہے… نیز وہ اپنی بہن کی اولاد کو ماں کی طرح دیکھتی اور سمجھتی ہے اور ماں جیسی شفقت کا برتاؤ کرتی ہے…

(جامع الترمذی)
 
Top