شہادت ایک عظیم رتبہ اور بہت بلند مقام ہے جو قسمت والوں کو ملتا ہے اور وہی خوش قسمت اسے پاتے ہیں جن کے مقدر میں ہمیشہ کی کامیابی لکھی ہوتی ہے، شہادت کا مقام نبوت کے مقام سے تیسرے درجے پر ہے، جیسا کہ اﷲ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے :تو ایسے اشخاص بھی ان حضرات کے ساتھ ہوں گے جن پر اﷲ تعالیٰ نے انعام فرمایا یعنی انبیاء اور صدیقین اور شہداء اور صالحین اور یہ حضرات بہت اچھے رفیق ہیں۔(سورۃنساء :۶۹)
ایک صحابی جب نماز کی صف میں شریک ہوئے تو انہوں نے دعاء فرمائی: اے اللہ! مجھے وہ افضل چیز عطاء فرمائیے جو آپ اپنے نیک بندوں کو عطاء فرماتے ہیں! نماز کے بعد نبی کریمﷺ نے پوچھا کہ یہ دعاء کرنے والا کون تھا؟ اس صحابی نے عرض کیا کہ میں تھا۔ تو نبی کریمﷺ نے فرمایا: تب تو تمہارا اپنا خون بھی اللہ تعالیٰ کی راہ میں بہا دیا جائے گا اور تمہاری سواری کے پاؤں بھی کٹ جائیں گے یعنی سواری بھی ساتھ قتل ہو جائے گی۔
اس حدیث سے تین باتیں خاص طور سے معلوم ہوئیں:
شہادت وہ افضل ترین انعام ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو عطاء فرماتے ہیں
اس شہادت کی دعاء کرنا مرغوب و مستحسن ہے اور حضرات صحابہ کرام اس طرح کی دعائیں کیا کرتے تھے
نبی کریمﷺ نے اس دعاء پر ان صحابی کو شہادت کی بشارت دی اور اس دعاء سے منع نہیں فرمایا، اگر شہادت کی دعاء کرنا عافیت کے خلاف ہوتا تو رسول کریمﷺ اس صحابی کو اس دعاء سے منع فرمادیتے مگر آپﷺ نے منع نہیں فرمایا ۔