خدا تم کو موت بھلا دے

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
خدا تم کو موت بھلا دے ۔
طوسی اور دیلمی نے مسند فردوس میں روایت کی حضرت انس رضی اللہ عنہ سے( مرفوعا) کہ جنازے کے ہمراہ جانے والےوالوں پر اللہ تعالی نے ایک فرشتے کو مقرر فرماتا ہے تو وہ غمگین رہتے ہیں اور جب وہ اس کو قبر کے سپرد کر کے لوٹتے ہیں تو فرشتہ ایک مٹھی مٹی ان پر پھینک کر کہتا ہے کہ جاؤ تم اپنی دنیا کی طرف ، خدا تم کو موت بھلا دے ، تو وہ لوگاپنے مردے کو بھول جاتے ہیں اور اپنی خرید وفروخت میں مشغول ہو جاتے ہیں گویا کہ ان کا اس سے کچھ تعلق ہی نہ تھا ۔اور ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ ( ابن بطہ کی اامالی ) اللہ کا ایک فرشتہ قبروں پر مقرر ہے ، جب لوگ اس پر مٹی برابر کرکے لوٹتے ہیں تو وہ ایک مٹھی مٹی لے کر پھنکتا ہے اور کہتا ہے کہ جاؤ اپنی دنیا کی طرف اور اپنے مردوں کو بھلا دو ۔واللہ اعلم ۔ (شرح الصدور)​
 
Top