ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ محسن انسانیت ہیں اور یہ ایسی حقیقت ہے کہ خود رب تعالیٰ نے بھی اسے بطور احسان کے جتلایا ہے ۔اسی شان احسان کا اثر ہے کہ آپﷺ نے ہر چیز کے حقوق سے آگاہی بخشی اور دنیا میں وہ نظام قائم کیا جس کے نتیجے میں حاکم و محکوم اور امیر و فقیر، سب عدل و انصاف کے ترازو میں اپنی اپنی جگہ رکھے گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا معمول یہ تھا کہ آپﷺ کے کسی عمل سے نادانستہ طور پر بھی کبھی کسی انسان کو کوئی اذیت پہنچتی تو آپﷺ بڑی خندہ پیشانی سے خود کو پیش فرما دیتے اور متاثرہ شخص سے کہتے کہ وہ اپنا بدلہ لے لے۔
ایک مرتبہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مالِ غنیمت تقسیم کر رہے تھے کہ ایک شخص آپﷺ کے بہت قریب ہوگیا، جس کی وجہ سے آپﷺ کے نیزے کی انّی سے اس کے چہرے پر زخم آگیا۔ آپﷺ نے اس شخص سے کہا کہ وہ اپنا بدلہ لے لے مگر اس نے خوش دلی سے کہاکہ میں نے آپﷺ کو معاف کر دیا۔
(بحوالہ مجمع الزوائد، روایت حضرت ابو سعید خدریؓ)