سبزی سینڈوچ بنانے کے لیے درکار اجزاء کی فہرست
1۔ڈبل روٹی کا ایک پیکٹ
2۔ گاجر ،2 کھانے کے چمچے۔(گاجرابال کر اچھی طرح میش کر لیں۔)
3۔ مٹر ،ایک سے دو کپ(مٹر ابال کر اچھی طرح میش کر لیں۔)
4۔ آلو، ایک سے دو کپ(آلو ابال کر اچھی طرح میش کر لیں۔)
5۔ بندگوبھی ،1 کپ(بندگوبھی کو کدو کش کرلیں۔)
6۔تازہ کریم ایک سے دو کپ
7۔مایونیز ایک سے دو کپ
8۔سفید مرچ پاؤڈر ایک سے دو چائے کی چمچ
9۔ رائی پیسٹ حسب ضرورت
10۔ نمک حسب ذائقہ
سبزی سینڈ وچ بنانے کی ترکیب:
1۔ ڈبل روٹی کے چاروں کنارے کاٹ لیں۔
2۔ ایک برتن لیں اس میں مٹر،گاجر،آلو،بندگوبھی،تازہ کریم،مایونیز،نمک اور سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
3۔ڈبل روٹی کا ایک ٹکرا لیں،اس پر رائی کا پیسٹ لگادیں۔
4۔اب جو ہم نے مکسچر تیار کیا تھا وہ رائی پیسٹ لگے ٹکڑے پر پھیلا دیں۔
5۔اب آپ اس ٹکڑے پر ڈبل روٹی کا دوسرا ٹکڑا رکھ دیں، اور درمیان سے کاٹ لیں تاکہ صورت اینڈ وچ والی نظر آئے۔( اسی طرح تمام سینڈوچ تیار کرلیں۔)
شام کی چائے کی ساتھ اس سینڈوچ کو دسترخوان کی زینت بنائیں اور خوب تعریفیں لوٹیں،اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔