شیطان کے دوست

Manzoor Hussain

وفقہ اللہ
رکن
*شیطان کے دوست کون۔۔۔*

حضور اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم فرماتےہیں:
کہ میری امت میں سے 10 قسم کےلوگ شیطان کےدوست ہیں۔

1۔ الامیر الجائر،،
سب سےپہلا ابلیس کا دوست ظالم حکمران ہے جو اپنی رعایا پہ ظلم کرتاہے(اور ظاہر ہے جو شیطان کا دوست وہ رحمان کا دشمن۔۔)

2. والغنی المتکبر،،
دوسرا شیطان کا دوست وہ مالدار شخص ہےجو مال و دولت کی بناء پہ تکبر کرتا ہے(یہ مالدار بھی شیطان کا دوست اور رحمان کا دشمن۔۔)

3۔ والذی لا یبالی من این یکتسب و فیما ینفقہ،،
میری امت میں سےوہ شخص بھی شیطان کا دوست ہے(جس کا مقصد پیسہ جمع کرنا ہے)اسےاس بات کی پرواہ نہ ہوکہ وہ کہ وہ مال کہاں سےکما رہاہےاور کہاں پہ خرچ کررہاہے۔

4۔ والعالم الذی صدق الامیر علی جورہ،،
میری امت کا وہ عالم بھی شیطان کا یار ہےجو حکمرانوں کےظلم پہ انکی تصدیق و تائید و معاونت کرے(ایسا عالم شیطان کا یار اور رحمان کا دشمن ہے)

5۔ والتاجر الخائن،،
وہ تاجر بھی شیطان کا دوست ہے جو تجارت میں خیانت کرتاہو(نفع معمول سےزیادہ لیتاہو،خودساختہ مہنگائی کرتا ہو،تجارت میں دونمبری کرتاہو ایسا تاجر بھی شیطان کا دوست اور رحمان کا دشمن ہے)

6۔ والمحتکر،،
ذخیرہ اندوزی کرنا والا،،(جب لوگوں کو اشیاء خوردونوش کی قلت کا سامنا ہو۔۔چیزیں مہنگی ہورہی ہوں اور یہ شخص ان اشیاء کو ذخیرہ کرلےتاکہ قیمت اور بڑھے۔۔یہ بھی شیطان کا دوست۔۔)

7۔ والزانی،،
زنا کرنےوالےبھی شیطان کا دوست اور رحمان کا دشمن۔۔(یاد رہےلواطہ کرنا، زنا سےبھی بڑا گناہ ہے۔۔تو لواطہ کرنےوالا شیطان کا لنگوٹیا یار۔۔۔)

8۔ وآکل الربا،،
سود خور بھی شیطان کا دوست۔۔رحمان کا دشمن۔۔

9۔ والبخیل ۔۔
بخل سےکام لینے والا بھی شیطان کا دوست۔۔رحمان کا دشمن۔۔(سب سےبڑا بخیل وہ ہےجو اپنےمالی واجبات ادا نہ کرے)

10۔ والذی لا یبالی من این یجمع المال،،
وہ شخص بھی شیطان کا دوست جسےیہ پرواہ نہ ہو کہ وہ مال کہاں سےجمع کررہاہے(وہ ذرائع آمدنی حلال کےہیں یا حرام کے۔۔)

بحوالہ۔مواعظ العددیہ
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
قرآن حق و باطل میں سچ جھوٹ میں تمیز کرانے والی کتاب ہے، ہر جھگڑا اور ہر اختلاف کا فیصلہ اس میں موجود ہے۔ یہ دلوں کے لیے ہدایت ہے اور ایماندار جو اس پر عامل ہیں، ان کے لیے رحمت ہے۔ اس قرآن سے کس طرح مردہ دل جی اٹھتے ہیں، اس کی مثال مردہ زمین اور بارش کی ہے جو لوگ بات کو سنیں، سمجھیں وہ تو اس سے بہت کچھ عبرت حاصل کر سکتے ہیں۔
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضبِہ وَعَذَابِہ وَمِنْ شَرِّ عِبَادِہ وَمِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیاطِیْنَ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنَ․
(ابوداؤد وترمذی)
”میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے کلمات تامات کے ذریعہ خود اس کے غضب اور عذاب سے اوراس کے بندوں کے شر سے اور شیطانی وساوس و اثرات سے اوراس بات سے کہ شیاطین میرے پاس آئیں اور مجھے ستائیں“۔
 

Manzoor Hussain

وفقہ اللہ
رکن
اَعُوْذُبِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضبِہ وَعَذَابِہ وَمِنْ شَرِّ عِبَادِہ وَمِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیاطِیْنَ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنَ․
(ابوداؤد وترمذی)
”میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے کلمات تامات کے ذریعہ خود اس کے غضب اور عذاب سے اوراس کے بندوں کے شر سے اور شیطانی وساوس و اثرات سے اوراس بات سے کہ شیاطین میرے پاس آئیں اور مجھے ستائیں“۔
جزاک اللہ خیر
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
اللہ رب کریم نے سورہ اعراف میں فرمایا
اِنَّا جَعَلْنَا الشَّیٰطِیْنَ اَوْلِیَآءَ لِلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ(۲۷)
ان شیطانوں کو ہم نے انہی کا دوست بنا دیا ہے جو ایمان نہیں لاتے۔

شیطان ہمارے پیچھے ہے ہر وقت اور شیطان کے مکرو فریب سے بچنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی پناہ لینا بہت ضروری ہے
 
Top