الغزالی اپنی شان و شوکت کے ساتھ موجود ہے

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جب سے الغزالی فورم انٹرنیٹ کی دنیا میں معرض و جود میں آیا ، اور اس کی نسبت اکابرین دیوبند کی طرف کی گئی اور یہ فورم پر افق پر علماء دیوبند کا ایک ترجمان بن کر ابھرا اور ہر طرف اس فورم دھوم مچی اور سب کی آنکھوں کا تارا بنا،جب یہ فورم افق پر ایک تارا بن کر ابھرا تو بہت سے ناقدین سامنے آئے ، انہوں نے ہر ممکن کوشش کی یہ فورم ہمیشہ کے لیے ماضی کا حصہ بن جائے، طرح طرح کی افواہیں پھیلاکر اس فورم کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ، پر تمام کے تمام افواہیں دم توڑتی رہیں اور یہ فورم اللہ کے فضل و کرم و اکابرین کی دعاؤں سے چمکتا دمکتا رہا اور ترقی کے منازل طے کرتا رہا
کہتے ہیں ہمیشہ حق کا ہی بول بالا ہوتا ہے شیطان چاہے جتنے بھی روڑے اٹکا لے لیکن حق کا بول بالا ہوکر رہتا ہے۔
کچھ عرصہ قبل مجھے ایک میسج ملا کہ فلاں فورم پر الغزالی فورم کی بندش کا لکھا گیا ہے کیا یہ واقعی سچ بات ہے؟ تو میں نے عرض کی یہ بلکل جھوٹ ہے الحمداللہ الغزالی پوری آب و تاب کے ساتھ علماء دیوبند کی ترجمانی کررہاہے ، گزشتہ دن علی الصبح ہمارے فورم کے نہایت ہی محترم رکن جناآب اثم اثری صاحب نے آج ایک فورم کی نشاندہی کی کہ ایک فورم پر الغزالی کی بندش کا ذکر ہے اور انتظامیہ کی چپقلش اس کی وجہ قرار دی گئی اس سے قبل ہم تصدیقی عمل شروع کرتے کہ ہمارے فورم کے ناظم اعلی جناب محمد عثمان غنی صاحب کی کال آئی کہ فلاں فورم پر واقعی یہ پوسٹ موجود ہے ، مزید تحقیق پر علم ہوا کہ جس فورم نے پوسٹ لگائی تھی وہ 2013 میں لگائی تھی اور نہ جانے کس مقصد کے لیے اس پوسٹ کو 2021 میں شئیر کیا جارہاہے۔
اول تو میں اس سفید جھوٹ کی تردید کرتاہوں کہ انتظامیہ میں کبھی کوئی چپقلش ہوئی اور نہ ہی انتظامیہ میں کبھی اختلاف ہوا اور نہ ہی کبھی فورم کو انتظامیہ میں اختلافات کی بنیاد پر بند کیا گیا۔ البتہ فورم کو جب نئے سوفٹ وئیر پر منتقل کیا جارہا تھا کہ الغزالی اراکین کو مزید اچھی سہولیات دینے کے لیے تب چند یوم بند رہا تاکہ نئے سوفٹ وئیر پر اس فورم کو منتقل کیا جا سکے۔
دوم روز اول سے فورم کی انتظامیہ متحد ہے فورم کا ہر فیصلہ مشاورت سے کیا جاتا ہے ، فورم کا ایک مکمل نظام ہے فورم کے قوانین ہیں جس کے ماتحت انتظامیہ محنت سے اپنے کام کو جاری رکھے ہوئے ہے اور ان شاءاللہ آگے بھی ایسے ہی کام جاری رکھے گی اور اراکین الغزالی کی ہمہ وقت خدمت کرتی رہے۔
جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتےہمیشہ حق جھوٹ اور سازشوں پر بھاری رہا ناقدین جتنی بھی سازشیں کرلیں ان شاءاللہ عزیز اللہ کے فضل و کرم و اکابرین کی دعاؤں سے چمکتا اور دمکتا رہے گا۔
ناقدین کو میرا پیغام ہے کہ
یہ فورم قرآن و سنت ، ختم نبوت ، عظمت صحابہ ، اکابرین علماء دیوبند کا علم بلند کیے ہوئے ہے اور ان شاءاللہ کرتا رہے گا ، یہ فورم ترقی کے منازل طے کرتا رہے گا ، یہ فورم علم کے موتی بکھیرتا رہے گا ، یہ فورم باطل کا رد و حق کا بول بالا کرتا ہے ۔
انتظامیہ متحد تھی ،انتظامیہ متحدہے ،اور ان شاءاللہ رہے گی اور اپنی صلاحیتوں سے فورم کو نکھارتی رہے گی۔
میری قارئین اکرام سے گزارش ہے ایسی جھوٹی افواہوں پر کان دھریں ، ان جھوٹی باتوں پر یقین نہ کریں ، ان شاءاللہ العزیز الغزالی فورم ایسے ہی آپ کو علم کے موتی دیتا رہے گا۔
دعاؤں کی درخواست
والسلام!
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اکثر ایک فقرہ لکھا دیکھا ہے "جلنے والے تیرا منہ کالا"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الغزالی فورم کی مثال ہیرے کی سی ہے جو چمکتا دمکتا رہے گا ۔۔ اور حق کی روشنی اس پر پڑتی رہے گی جس سے یہ مزید روشنیاں بکھیرتا رہے گا۔۔
اور ہیرے کی جنس کا تو معلوم ہی ہوگا کہ ہیرے کو کوئی چیز نہیں کاٹ سکتی لیکن یہ سنا ہے کہ ہیرے کو ہیرا کاٹتاہے ۔۔۔۔ لیکن یہاں پر تو مختلف حرکت ہو رہی ہے۔۔ حسد و بغض سے جن کے دل جل جل کر کوئلہ ہو رہے ہیں وہ کوئلہ اب کوشش کر رہا ہے ہیرے کی کاٹ کا۔۔ کوئلہ شاید اس غلط فہمی میں ہے کہ ہیرا بھی کان سے نکلتا ہے اور کوئلہ بھی تو وہ یہ سمجھنے لگتا ہے کہ اس کی بھی وہی وقعت ہوگی وہی عزت و تکریم ہوگی وہی دبدبہ ہوگا۔۔ مگر افسو صد افسوس کہ کوئلہ کبھی ہیرے کا سامنا نہیں کر سکتا۔ ہیرا مزید چمک پیدا کرتا رہے گا اور کوئلہ جل جل کر چٹخ چٹخ کر آخر کار بکھر جائے گا۔ حق اور باطل کی یہی پہچان ہے۔

زنیرہ گل
30-11-2021
 
Top