خیال

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
آپ نے کیا نتیجہ اخذ کیا؟
جانے کیوں اک خیال سا آیا
میں نہ ہوں گا تو کیا کمی ہوگی
اس میں دو نکات ہو سکتے ہیں۔ ایک کہ اگر میں نہ ہوں تو دوسروں کو کیا کمی ہو سکتی ہے اور دوسرا کہ اگر میں نہ رہوں تو مجھے کیا کمی ہو گی۔
1: دوسروں کو کوئی کمی نہیں ہوتی۔ میرے ہونے نہ ہونے سے کسی اور کی زندگی میں کوئی فرق نہیں پڑتا اور پڑنا بھی نہیں چاہیے۔سب آتے ہیں، اپنا کام انجام دیتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔
2: میرے نہ ہونے سے مجھے کیا ہو گا؟ یہ ایک اہم نکتہ ہے ۔ اس پر سب کو ایک نہ ایک بار ضرور سوچنا چاہیے۔اس چیز کے سامنے میرے لیےسب چیزیں ثانوی درجہ کی ہو جاتی ہیں۔ ہر ایک کی اپنی کتاب (نامہ اعمال) ہے ہر ایک اپنی کتاب کے لیے خود جواب دہ ہے۔ میں کسی کی ذمہ دار نہیں اور نہ کوئی میرے کیے کی ذمہ داری لے گا۔ ہم ایک ہی وقت میں اگر کسی سے جڑے ہوئے ہیں تو ان سے علیحدہ بھی ہیں۔میرا وقت میرا، میرا عمل میرا، میری جیت میری، میری ہار میری، میری زندگی میری، میری موت میری، خواہ میری ہر چیز میری۔ کسی اور کو اس سےکیا فرق پڑ سکتا ہے؟ میرے خیال میں تو نہیں بالکل بھی نہیں، قطعی نہیں۔فرق صرف مجھے پڑے گا۔
 

فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کچھ لوگوں کو اپنی زندگی میں سب سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں۔ آپ کا ہر درد، ہر دکھ، ہر تکلیف کو آپ کا نہیں بلکہ اپنا سمجھتے ہیں۔ اگر آپ ناخوش ہوں تو زندگی انھیں رکتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کے بارے میں کیا کہیں گے؟
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
کچھ لوگ ہوتے ہیں جو کچھ لوگوں کو اپنی زندگی میں سب سے زیادہ عزیز رکھتے ہیں۔ آپ کا ہر درد، ہر دکھ، ہر تکلیف کو آپ کا نہیں بلکہ اپنا سمجھتے ہیں۔ اگر آپ ناخوش ہوں تو زندگی انھیں رکتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کے بارے میں کیا کہیں گے؟
جتنی گہرائی کا سوال ہے اتنی ہی گہرائی کا جواب بنتا ہے
 

فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن

فاطمہ زہرا

وفقہ اللہ
رکن
جو باتیں آپ نے لکھیں وہ خیالی تھیں یا تجرباتی تھیں یا سن یا پڑھ رکھا تھا یا پھر صرف قصہ کہانیوں میں پڑھا تھا؟
دوسروں کو کوئی کمی نہیں ہوتی۔ میرے ہونے نہ ہونے سے کسی اور کی زندگی میں کوئی فرق نہیں پڑتا اور پڑنا بھی نہیں چاہیے۔سب آتے ہیں، اپنا کام انجام دیتے ہیں اور چلے جاتے ہیں۔
اس کے رد عمل میں لکھیں۔
 

محمدداؤدالرحمن علی

خادم
Staff member
منتظم اعلی
جن کے بارے میں آپ کا سوال تھا
وہ آپ کے قریبی ہو سکتے ہیں ، جو آپ کے دکھ درد ہر چیز میں شریک ہو سکتے ہیں
جیسے کہ
آپ کے والدین بھائی بہن وغیرہ
دوم
ان میں نہیں تو دوست یا آپ کا کوئی بہت قریبی ہو سکتا ہے
عام حالات میں ایسی توقع کم ہی کی جا سکتی ہے
 
Top