دنیا کی حقیقت

مولانانورالحسن انور

رکن مجلس العلماء
رکن مجلس العلماء
دنیا فانی ھے اور دنیا بے وفا ھے یہ الفاظ ھماری سماعتوں سے روز ٹکراتے ھیں ہاں ھم غور نہ کرئیں یہ ھماری کمزوری ھے وگرنہ اس حقیقت کا کوئی منکر نھیں ھے آج یہ مال کسی کی ملکیت میں کل کوئی اور وارث بن جاتا ھے باپ کماکماکر مر جاتا ھے اولاد اسپر موج اڑا رھی ہوتی ھے گاما پہلوان دنیا کا عظیم پہلوان تھا جسنے دنیا کے بڑے بڑے پہلوانوں کو منٹوں میں چت کردیا اسی گاما پہلوان کی روزانہ کی خوراک20 سیر دودھ،۔،، تین پاو گھی،۔،آدھ سیر مکھن،۔،ایک سیر بادام کی گری،،۔۔بارہ سیر گوشت،۔، 6 سیر خشک میوہ جات،۔، یہ گاما پہلوان اتنی زیادہ خوراک والاجب مرض الموت میں مبتلا ھواتو اسکے لے اپنے چہرے سے مکھیاں اڑانا بھی مشکل ھو گیا اور اسکی خوراک ایک پیالی دودھ رھگی وہ بھی بمشکل پی سکتا تھا آخر اتنی عظیم طاقت والا منوں مٹی میں چلا گیا نہ طاقت کام آئی نہ شہرت یہ سب دنیا تھی دنیا میں رھ گی
سلطان عبد الر حمان سوم والی اندلس کاقول ھے میں نے فتح ونصرت کا جھنڈا لہراتے ھوے50سال حکومت کی میرے دشمن میرے نام سے کانپتے تھے میرے دوست میرے ساتھ محبت کرتے دولت میری باندی تھی عزت میری خادمہ اسکے باوجود ان50 سالوں میں جو دن سچی راحت میں بسر ھوے وہ صرف 14 ھیں بہ نظر غور دیکھا جاےوہ بھی فکر سے خالی نظر نھیں آتے
سکندر اعظم
جسنےلاکھوں انسانوں کا خون بہا یا ساری دنیا کو ہلادیاجب بستر مرگ پہ پہنچا کہنے لگا موت نے مجھے عالم جوانی میں ھی فتح کرلیا ھے آج میں کیا لے کے جارھا ھوں افسوس کہ مجھے زندگی کا وہ سکون بھی نصیب نہ ہوا جو ایک عام آدمی کو نصیب ھوتا ھے مجھے فوجی لباس میں دفن کرنا کیونکہ میں ایک سپاہی تھا اور سپاہی جارہا ھوں
نپولین
نے آخری وقت کہا مایوسی میرے ہاں گناہ تھی مگر مجھ سے زیادہ مایوس انسان کوئی نھیں میں دنیا میں دو چیزوں کا بھو کا تھا
1،،، حکومت،،2،،،محبت،،۔
حکومت بڑی محنت سے حاصل کی لیکن اسنے میرا ساتھ نہ دیا ساتھ دیتی تو کتنے دن کےلے جسکا انجام میں اپنے آخری وقت میں دیکھ رہا ھوں محبت تلاش کی مگر محبت کے جواب میں سدا دھوکہ ہی ملا شاید محبت کانام ھی دھوکہ ھے اگر کسی کی زندگی کا مقصد یہی ھےجو میری زندگی کا رہا ھے تو وہ زندگی بے معنی ہے میرے نزدیک دینا مایوسی ھےاور مایوسی کا نام دنیا ھے
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
خواجہ حضرت مجذوب رحمۃ اللہ علیہ نے کیا ہی خوب فرمایا!
ایکدن مرنا ہے آخر موت ہے
کرلے جو کرنا ہے آخر موت ہے
 

أضواء

وفقہ اللہ
رکن
12887445016.gif
 
Top