ملفوظات حضرت معین الدین چشتی

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے ملفوظات
1.نماز تمام مقامات سے بڑھ کرمقام ہے۔نمازحق تعالیٰ سے ملاقات کا وسیلہ ہے۔ (دلیل العارفین، ص75)
2وہ لوگ کیسے مسلمان ہیں جو فرض نماز میں اس قدر تاخیر کرتے ہیں کہ نماز کا وقت ہی گزر جاتا ہے( اور پھر قضا پڑھتے ہیں) ان کی مسلمانی پر 20 ہزار مرتبہ افسوس ہے جو مولا کریم کی عبادت میں کوتاہی کرتے ہیں۔
[3 ) جو شخص قراٰنِ مجید کو دیکھتا ہے اللہ کریم کے فضل سے اس کی بینائی تیز ہوجاتی ہے ،اس کی آنکھ نہ دُکھتی ہے نہ خشک ہوتی ہے۔(دلیل العارفین، ص92)
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آپ نے فرمایا
نماز بندوں کی امانت ہے
پس بندوں کو چاہیے کہ اس کا حق ادا کریں کہ اس میں کوئی خیانت پیدا نہ ہو
نماز ایک راز ہے جو بندہ اپنے پروردگار سے کہتا ہے-

( دلیل العارفین ص/۸)
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آپ نے فرمایا
قیامت کے روز سب سے پہلے نماز کا حساب انبیاء اولیاء

اور ہر مسلمان سے ہوگا
جو اس حساب سے عہدہ برآ نہیں ہو سکے گا
وہ عذاب دوزخ کا شکار ہوگا-

( دلیل العارفین ص/۸)
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آپ نے فرمایا
عارف جب درجۂ کمال پر پہنچتا ہے تو دنیا و مافیہا کو اپنی دو انگلیوں کے درمیان دیکھتا ہے
چنانچہ بایزید علیہ الرحمہ سے پوچھا گیا کہ آپ نے طریقت میں کہاں تک ترقی کی ہے؟
تو فرمایا:
یہاں تک کہ میں جب اپنی دونوں انگلیوں کے درمیان نگاہ کرتا ہوں

تو اس میں تمام دنیا و ما فیہا نظر آتے ہیں-
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آپ نے فرمایا
گناہ تم کو اتنا نقصان نہیں پہنچاسکتا
جتنا کسی مسلمان بھائی کو ذلیل ورسوا کرنا-

( مجلس:۹)
 

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
آپ نے فرمایا

اگر قیامت کے دن کوئی چیز بہشت میں پہنچائے گی تو وہ ہے زہد نہ کہ علم-


(مجلس:۹)
 
Top