معرفت ِخداوندی اور نجات کا حصول

زنیرہ عقیل

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
مسلمان صوفیأ حضرات کے نزدیک رسول اﷲ ا کی اطاعت
اور اُن کے اسوۂ حسنہ کی پیروی کیے بغیر معرفت ِخداوندی اور نجات کا حصول نا ممکن ہے،


چنانچہ امام ربانی شیخ احمد سرہندیؒ ایک مکتوب میں لکھتے ہیں :


’’اس نعمت ِعظمٰی یعنی معرفت خداوندی تک پہنچنا سیدالاولین والآخرین ا کی اتباع سے وابستہ ہے ، آپ ا کی اتباع کیے بغیر فلاح ونجات ناممکن ہے ‘‘ ۔

محال است سعدی کہ راہ صفا
تواں رفت جز درپئے مصطفٰےؐ

( شیخ احمد سرہندی : مکتوبات ، مکتوب: ۷۸ ،جلد اول ، ص: ۲۷۹۔)

ترجمہ: ’’اے سعدی!یہ ناممکن ہے کہ آنحضرت ا کی پیروی کیے بغیر خدائی معرفت اور تصفیہ قلب حاصل ہو سکے ‘‘ ۔
 
Top