آلو بخارے کی چٹنی

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
آلو بخارا آدھا کلو
لالی مرچ پسی ہوئی ایک چمچہ
سفید سرکہ ایک کپ
چینی آدھا کلو (جتنا آلو بخارا اتنی ہی چینی)
بادام کی گری آدھا کپ بھگو کر چھلکا اتار لیں۔
چار مغز آدھا کپ

آلو بخارا چٹنی بنانے کا طریقہ​

آلو بخارا کو دھو کر پندرہ سے بیس منٹ بھگو دیں۔ اب کسی برتن میں آلو بخارا اور دو گلاس پانی ڈال کر پکائیں۔ اس کے ساتھ ہی چینی ڈال دیں۔ جب چینی اچھی طرح گھل جائے تووقفے وقفے سے چمچ چلاتے رہیں۔اس کے بعد اس میں سرخ مرچ شامل کریں۔جب گاڑھی ہونے لگے تو اس میں سرکہ شامل کر دیں۔ بادام کی گری اور چار مغز شامل کریں۔ مزیدار آلو بخارا چٹنی تیار ہے۔
 
Top