قیامت کی دس نشانیاں

فاطمہ طاہرہ

وفقہ اللہ
رکن
مشکوۃ المصابیح
كتاب الفتن
حدیث نمبر:5464

عن حذيفة بن اسيد الغفاري قال: اطلع النبي صلى الله عليه وسلم علينا ونحن نتذاكر. فقال: «ما تذكرون؟» . قالوا: نذكر الساعة. قال: إنها لن تقوم حتى تروا قبلها عشر آيات فذكر الدخان والدجال والدابة وطلوع الشمس من مغربها ونزول عيسى بن مريم وياجوج وماجوج وثلاثة خسوف: خسف بالمشرق وخسف بالمغرب وخسف بجزيرة العرب وآخر ذلك نار تخرج من اليمن تطرد الناس إلى محشرهم. وفي رواية: «نار تخرج من قعر عدن تسوق الناس إلى المحشر» . وفي رواية في العاشرة «وريح تلقي الناس في البحر» . رواه مسلم
حذیفہ بن اسید غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم آپس میں بات چیت کر رہے تھے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تم کیا باتیں کر رہے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا، ہم قیامت کا تذکرہ کر رہے ہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”وہ قائم نہیں ہو گی حتیٰ کہ تم اس سے پہلے دس نشانیاں دیکھ لو، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دھوئیں، دجال، جانور کے نکلنے، سورج کے مغرب سے طلوع ہونے، عیسیٰ بن مریم ؑ کے تشریف لانے، یاجوج ماجوج کے نکلنے، تین بار زمین کے دھنسنے: ایک بار مشرق میں ایک بار مغرب میں اور ایک بار جزیرہ عرب میں دھنسنے کا ذکر فرمایا اور ان (دس) میں سے آخری نشانی کا ذکر فرمایا کہ آگ یمن کی طرف سے نکلے گی وہ لوگوں کو ان کے حشر کے میدان کی طرف ہانک کر لے جائے گی۔ “ اور ایک روایت میں ہے: ”عدن کے آخری کنارے سے آگ ظاہر ہو گی، وہ لوگوں کو حشر کے میدان کی طرف ہانکے گی۔ “ اور دوسری روایت میں دسویں نشانی کے متعلق ہے: ”وہ ہوا ہو گی جو لوگوں کو سمندر میں پھینک دے گی۔ “ رواہ مسلم۔
 

احمدقاسمی

منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ
Staff member
منتظم اعلی
کچھ مصروفیت اور ۔۔۔اضطراب کی وجہ سے الغزالی پر وقت نہیں دے پارہا تھا آج "نئی پوسٹس" کو دیکھا طبیعت خوش ہوگئی۔طاھرہ فاطمہ کی پوسٹس کمال کی ہیں ۔شکریہ جی۔محترم سلطان داؤد اور عثمان غنی صاحب کی خدمت میں عرض ہے۔آنے والی پوسٹ پر حوصلھ آفزائی کے لیے کچھ لکھ دیا کریں۔
 
Top